بھارتی وزیر کی بیٹی نے گووندا کے گھر 20 دن تک بطور ملازمہ کام کیوں کیا؟

پیر 16 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف بھارتی فلم اسٹار گووندا کی بیوی سنیتا آہوجا نے انکشاف کیا کہ ایک وزیر کی بیٹی نے نوکرانی کا روپ دھار کر قریباً 20 دن تک ان کے گھر کام کیا، یہاں تک کہ وہ گووندا کے لیے رات دیر گئے تک جاگتی تھی۔

گووندا 1990کی دہائی میں سب سے زیادہ مقبول فلمی ستاروں میں سے ایک تھے اور ان کے مداحوں کی بہت بڑی تعداد تھی۔ اس زمانے میں ان کی فین فالونگ اتنی زیادہ تھی کہ خواتین ان کے گھر اور فلم کے سیٹ کے باہر جمع ہو جایا کرتی تھیں۔ ان کی بیوی سنیتا کے مطابق، کچھ لڑکیاں انہیں اسٹیج پر دیکھ کر بے ہوش بھی ہوجاتی تھیں۔

مزید پڑھیں:15 سالہ سنیتا نے گووندا سے اظہار محبت کیسے کیا، بات شادی تک کیسے پہنچی؟

سنیتا آہوجا نے انکشاف کیا کہ ایک بار، ایک لڑکی جو گووندا کی بہت بڑی مداح تھی، اس نے گھریلو ملازمہ ہونے کا بہانہ کیا اور 20 دن تک ان کے گھر میں کام کیا۔ سنیتا نے بتایا کہ لڑکی دراصل ایک وزیر کی بیٹی تھی۔

واقعہ یاد کرتے ہوئے سنیتا نے کہا کہ مداح لڑکی نے گھریلو ملازمہ ہونے کا بہانہ کیا اور قریباً 20 دن تک ہمارے ساتھ رہی، وہ کسی خوشحال خاندان سے لگ رہی تھی۔ میں نے اپنی ساس سے کہا کہ وہ برتن دھونا اور گھر کی صفائی کرنا نہیں جانتی۔ آخر کار ہمیں پتا چلا کہ وہ کسی وزیر کی بیٹی اور گووندا کی مداح ہیں۔

مزید پڑھیں:گووندا کے ساتھ اسکرین پررومانس کرنا اداکارہ کو بھاری پڑگیا

انہوں نے مزید کہا کہ میں بھی اس وقت جوان تھی مجھے شک ہوا کہ وہ کیوں دیر تک جاگتی اور گووندا کا انتظار کرتی تھی۔ جب ہمیں اس کی حقیقت معلوم ہوئی تو وہ بہت روئی اور اعتراف کیا کہ وہ گووندا کی مداح ہے۔ پھر اس کے والد 4 گاڑیاں لے کر آئے اور اسے اپنے ساتھ لے گئے۔

سنیتا آہوجا نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے ایک سال بعد 1987 میں گووندا سے شادی کرلی تھی۔ گووندا کے کیریئر کو دھچکا لگنے کے خوف سے اس جوڑے نے ایک سال تک اپنی شادی کو خفیہ رکھا۔ انہوں نے دنیا کے سامنے اپنی شادی کا اعلان اس وقت کیا جب ان کی بیٹی ایک سال کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27 سال بعد یورپ میں مکمل سورج گرہن، آج اسپین اور آئس لینڈ میں شاندار نظارہ ہوگا

پاکستان کو علاقائی آئل ٹریڈنگ ہب بنانے کا بڑا منصوبہ کیا ہے؟

ایرانی قاتلانہ دھمکی کے باعث ترکیہ میں خفیہ طور پر طیارہ تبدیل کرنا پڑا، ڈونلڈ ٹرمپ

نوجوانوں کی ترقی میں قوم کی پائیدار ترقی اور تابناک مستقبل پنہاں ہے، عالمی دن پر صدر و وزیراعظم کا پیغام

میر رضا کیس کی منصفانہ تفتیش ہوگی، فیملی کو ہر مرحلے سے آگاہ رکھیں گے، مراد علی شاہ

ویڈیو

اوورسیز کشمیری نظام سے مایوس نہیں، حکومت میں کوئی کردار دیا گیا تو ڈیلیور کرکے دکھاؤں گا، احسان دانش

سندھ مدرسۃ الاسلام: تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی فکری تربیت میں اہم کردار

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ وسیع تر علاقائی اتحاد میں بدل سکتا ہے، ایمبیسیڈر اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے