سلیمہ امتیاز، بین الاقوامی کرکٹ میں پہلی پاکستانی خاتون امپائر نامزد

پیر 16 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی خاتون امپائر سلیمہ امتیاز کو آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل آف ڈیولپمنٹ امپائرز کے لیے نامزد کردیا گیا۔

 سلیمہ امیتاز پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ اب وہ دو طرفہ انٹرنیشنل سیریز اور آئی سی سی ویمنز ایونٹس میں امپائرنگ کرسکیں گی۔

سلیمہ امتیاز  آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف ڈیولپمنٹ امپائرز میں نامزدگی کے بعد جنوبی افریقا ویمنز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز میں امپائرنگ کریں گی۔

52 سالہ سلیمہ امتیاز نے 2008 میں اپنے امپائرنگ کیرئیر کا آغاز کیا تھا، وہ انٹرنیشنل ویمن کرکٹر کائنات امتیاز کی والدہ ہیں۔

 سلیمہ امتیاز کا کہنا ہے کہ یہ صرف میرے لیے نہیں پوری قوم کے لیے خوشی کا موقع ہے، اس نامزدگی سے دیگر خواتین کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی ہو گی۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے ساؤتھ افریقا کے خلاف سیریز اور اس سیزن کے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں