چیمپیئنز ون ڈے کپ کے میچ میں پینتھرز نے لائنز کو 84 رنز سے شکست دے دی

پیر 16 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چیمپیئنز ون ڈے کپ کے 5 ویں میچ میں پینتھرز نے لائنز کو 84 رنز سے شکست دے دی، شاداب خان کی شاندار بولنگ اور حکمت عملی کے باعث پینتھرز نے ٹورنامنٹ میں دوسری فتح حاصل کی۔

پینتھرز نے 283رنز کا دفاع کرتے ہوئے لائنز کو 199 رنز پر پویلین بھیج دیا، شاداب خان نے ایک بار پھر عمدہ کھیل پیش کیا۔

پینتھرز کے کپتان شاداب خان اور اسامہ میر کی لیگ اسپن جوڑی نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں اور پینتھرز کو ٹورنامنٹ میں دوسری فتح دلا دی۔

پینتھرز نے اننگز کا آغاز سجاد علی کو پہلے اوور کی چوتھی گیند پر ہی محمد حسنین نے صفر پر آؤٹ کر دیا۔ عبداللہ شفیق 5 گیندوں پر عماد بٹ کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے جس کے نتیجے میں ٹیم 2 وکٹوں کے نقصان پر صرف 8 رنز پر اپنے دو کھلاڑی گنوا بیٹھی۔

امام الحق نے 62 گیندوں پر 60 رنز کی زبردست اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ عمیر یوسف نے 17 گیندوں پر 1 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 20 رنز کا اضافہ کیا لیکن محمد حسنین کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے جس سے لائنز کی بیٹنگ سائیڈ پر دباؤ بڑھ گیا۔

لائنز کے عرفان خان نے 50 گیندوں پر 2 چوکے لگا کر 35 رنز بنائے جس کے بعد عثمان خان نے اسامہ میر کی گیند پر انہیں اسٹمپ آؤٹ کر دیا۔ خوشدل شاہ نے 32 گیندوں پر 1 چوکے اور 2 چھکے لگا کر 22 رنز کی اننگز کھیلی لیکن عماد بٹ نے ان کی اننگز مزید آگے نہیں چلنے دی اور انہیں آؤٹ کر دیا۔

عامر یامین نے 8 گیندوں پر 10 رنز بنائے اور 2 چوکے لگائے جس کے بعد شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی رنز بنانے میں ناکام رہے اور اسامہ میر نے انہیں صفر پر آؤٹ کر دیا۔ احمد دانیال 14 گیندوں پر 2 چوکوں کے ساتھ 16 رنز بنائے انہیں صائم ایوب نے آؤٹ کیا۔

لائنز کے سراج الدین نے 13 گیندوں پر 2 چھکے لگا کرٹیم کے مجموعی اسکور میں 19 رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد وہ محمد حسنین کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔

اس سے قبل پینتھرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔ صائم ایوب اور اذان اویس نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ تاہم آغاز کمزور رہا کیونکہ اذان کو عرفان خان نے سراج الدین کی گیند پر صرف ایک رن پر کیچ پکڑ کر پویلین بھیج دیا۔

اس کے کچھ ہی دیر بعد صائم ایوب کو عامر یامین کی گیند پر وکٹ کیپر سجاد علی نے 10 رنز پر کیچ آؤٹ کیا۔عمر صدیق کا کریز پر مختصر قیام اس وقت ختم ہوا جب وہ شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر سجاد علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پینتھرز کے عثمان خان نے صرف 7 گیندوں پر 11 رنز بنا کر اننگز کی رفتار تیز کرنے کی کوشش کی  لیکن وہ بھی سراج الدین کی گیند پر عمیر یوسف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پینتھرز کے چوتھے اوور تک 31 رنز پر 3 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

پینتھرز کی جانب سے ریسکیو آپریشن کا آغاز مبشر خان اور حیدر علی نے کیا، جنہوں نے 144 رنز کی اہم ترین شراکت داری قائم کی۔

پینتھرز کے مبشر خان نے 97 گیندوں پر 90 رنز بنائے جس میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ آخر کار وہ عمر یامین کی گیند پر سراج الدین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے اور سینچری سے صرف 10 رنز پیچھے رہ گئے۔

حیدر علی نے 99 گیندوں پر 84 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر مبشر خان کی اننگز کو بھرپور سہارا دیا، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

کپتان شاداب خان نے 29 گیندوں پر 127.58 کے اسٹرائیک ریٹ سے 37 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بعد وہ آؤٹ ہو گئے۔

عماد بٹ اور عرفات منہاس بالترتیب 1 اور 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اسامہ میر 5 رنز بنانے میں کامیاب رہے لیکن وہ بھی جلد ہی آؤٹ ہو گئے۔ آخری اوورز میں وکٹیں گرنے کے باوجود پینتھرز لائنز کے لیے 283 رنز کا ہدف قائم کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ شاہین شاہ آفریدی اور دانیال نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سراج الدین اور یامین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

سابق کپتان بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، اہم سنگ میل عبور کرلیا

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں