پاکستان اور چین آزمائش کی ہر گھڑی میں مضبوط دوست ہیں، صدر مملکت آصف زرداری

جمعرات 19 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین آزمائش کی ہر گھڑی میں مضبوط دوست ہیں، کمیونسٹ پارٹی کی ویژنری قیادت میں چین ترقی کی منازل طے کررہا ہے۔

چین کے قومی دن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چین نے سائنس، ٹیکنالوجی اور معاشی میدان میں ترقی کے سنگ میل عبور کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں چین کے اشتراک سے ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر، پاکستانیوں کو کتنا فائدہ ہوگا؟

صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے 75 ویں یوم تاسیس پر چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی۔ جبکہ اس موقع پر تقریب میں وفاقی کابینہ کے اراکین سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم شہباز شریف

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ چین کا یوم تاسیس مشترکہ طورپر منانا خوش آئند ہے، دونوں ملکوں کی دوستی ہمالیہ سے اونچی اور سمندر سے گہری ہے۔

انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، پاکستان ہانگ کانگ، تائیون اور دوسرے عالمی امور پر چین کی حمایت کرتا ہے۔

شہباز شریف نے کہاکہ چین نے علاقائی اورعالمی امن کے لیے ہمیشہ احسن کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہاکہ سی پیک فیز 2 سے آئی ٹی، معدنیات اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ حاصل ہوگا، ہم آئندہ ماہ چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔

صدر شی جن پنگ نے چین کی سماجی و معاشی ترقی پر مبنی نئے سفر کی بنیاد رکھی، چینی سفیر

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہاکہ صدر شی جن پنگ نے چین کی سماجی و معاشی ترقی پر مبنی نئے سفر کی بنیاد رکھی۔

یہ بھی پڑھیں چینی ماڈل سے متعلق خدشات غلط ثابت، پاکستان چین کے تجربات سے سیکھنا چاہتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے کہاکہ چین نے پسماندہ اور محروم معاشرے سے خوشحال معاشرہ بننے کی جانب سفر شروع کیا، صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین ترقی کے نئے دور میں داخل ہورہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماؤ زے تنگ سے متعلق مبینہ مذاق، چین میں ایمباپے کی اسپانسرشپ ختم

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، انڈیکس میں 950 پوائنٹس سے زائد اضافہ

’اب تو عادی ہو چکا ہوں‘، ندا یاسر کی وائرل میمز پر یاسر نواز کا دلچسپ ردعمل

آن لائن بائیک رائیڈ کے دوران مبینہ ہراسانی، خاتون نے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی

اسٹار ٹریک میں پاول چیخوف کا کردار ادا کرنے والے والٹر کوئنیگ چل بسے

ویڈیو

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

نہ چار دیواری، نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں