ویمنز ٹی20: پاکستان کو شکست، جنوبی افریقہ نے 2-1 سے سیریز اپنے نام کرلی

جمعہ 20 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی افریقی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں شکست دیکر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔ تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دی۔

ملتان میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں جنوبی افریقی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ افریقی ٹیم نے 154 رنز کا ہدف محض 18.3اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور جنوبی افریقہ ٹی20 سیریز برابر، ندا ڈار کے 2 ہزار رنز مکمل

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے، سدرہ امین 37 منیبہ علی 33 اور کپتان فاطمہ ثنا 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

جنوبی افریقہ نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 18.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، افریقہ کی جانب سے کپتان وولوارٹ نے 45، اینیکے بوش نے 46 اور ڈرکسن 44 بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی20 کرکٹ کا انوکھا ریکارڈ‘ ایک میچ میں 3 سپر اوورز؟

اس سے قبل سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے جیت کر سیریز کو 1-1 سے برابر کیا تھا۔

واضح رہے 3میچز کی سیریز میں جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم نے 2میچز جیت کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔ تاہم، پاکستان کی ٹیم صرف ایک میچ ہی جیت سکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں