ٹی20 کرکٹ کا انوکھا ریکارڈ‘ ایک میچ میں 3 سپر اوورز؟

ہفتہ 24 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے مہاراجا ٹرافی کے میچ میں انوکھا ریکارڈ قائم ہوا ہے، جب ٹی20 کرکٹ میچ کا فیصلہ 1 کے بجائے 3 سپر اوور پر کرنا پڑا۔

بنگلورو بلاسٹرز اور ہبلی ٹائیگرز کے درمیان کھیلا گیا میچ مقررہ اوورز میں برابر رہا، ہبلی ٹائیگرز کے 164 رنز کے ٹارگٹ کے جواب میں بنگلورو بلاسٹرز بھی 164 رنز ہی بنا سکی۔ پہلے 2 سپر اوورز تک میچ کا فیصلہ نہ ہوسکا تو تیسرا سپر اوور کروانا پڑا، پہلے سپر اوور میں دونوں ٹیمیں10، 10 رنز بنا سکیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان کو سپر اوور میں شکست دینے والا سوربھ نیتراولکر کون ہے؟

دوسرے سپر اوور میں ہبلی ٹائیگرز کے 8 رنز کے ٹارگٹ کے جواب میں بنگلورو بھی 8 ہی رنز بنانے میں کامیاب ہوئی جبکہ تیسرے سپر اوور میں بنگلورو کے 12 رنز کے جواب میں ہبلی ٹائیگرز نے آخری گیند پر کامیابی حاصل کی۔

ٹی20 کرکٹ میں 1 میچ میں پہلی بار 3 سپر اوورز کروانے پر یہ انوکھا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنوبی کوریا میں طوفانی گرمی، بیس بال لیگ کے 2 اہم میچز منسوخ

نیویارک میئر ظہران ممدانی فوجی اہلکار کی آخری رسومات میں نظر انداز، شدید برہمی میں گھر واپس لوٹ گئے

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کا آفیسر شہید

ملک میں نئے انتظامی یونٹس کا قیام وقت کی ضرورت، قومی سطح پر سنجیدہ مکالمہ ہونا چاہیے، ایم کیو ایم

مریم نواز کی ہدایات پر مون سون صورتحال کی 24 گھنٹے نگرانی، پی ڈی ایم اے کی فیکٹ شیٹ جاری

ویڈیو

آسکر یافتہ آئرش گلوکار گلین ہینسارڈ موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق

آزاد کشمیر الیکشن: کیا سیاسی خلیج وسیع ہو رہی ہے؟

جی ایچ کیو میں پی ایل اے کی 99ویں سالگرہ کی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاک چین دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

کالم / تجزیہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟