مالم جبہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، ایک پولیس جوان شہید، 3 زخمی

اتوار 22 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے مالم جبہ روڈ پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں 1 پولیس جوان شہید 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکا ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا۔

سوات پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کو ضلع سوات کے علاقے مالم جبہ میں غیر ملکی سفیروں کے ساتھ سیکیورٹی قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جس کے نتیجے میںکانسٹیبل برہان زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے جب کہ ریموٹ کنٹرول دھماکے میں کانسٹیبل سرزمین، حسین گل اور امان اللہ زخمی  ہو گئے۔

ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ نے بتایا کہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ غیر ملکی سفیروں کی سیکیورٹی پر معمور پولیس وین کے قریب کیا گیا جس سے 4 پولیس جوان زخمی ہو گئے جن میں کانسٹیبل برہان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، دیگر زخمیوں کو طبی امداد کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس وین 10 سے زیادہ ممالک کے سفیروں کی سیکیورٹی قافلے میں شامل تھی۔ دھماکے میں تمام سفیر محفوظ رہے، واقعہ کے بعد تمام سفیروں کو بحفاظت اسلام آباد روانہ کر دیا گیا۔

تمام سفیر مینگورہ میں چیمبر آف کامرس کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد مالم جبہ جا رہے تھے، ان غیر ملکی سفیروں میں روس، پرتگال، ایتھوپیا، انڈونیشیا، تاجکستان، قازقستان، ایران اور دیگر ممالک کے سفیر شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نواز شریف کا داتا دربار کا دورہ، مزار پر پھول چڑھائے، ملکی سلامتی کے لیے دعائیں

ٹیکسٹائل کونسل کا پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ بڑھانے کا عزم، حکومتی پالیسیوں کو سراہا

این ایچ اے کا قومی شاہراہوں کے اطراف تجارتی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

شادی کی تقریب میں حد سے زیادہ بے تکلفی، ہانیہ عامر اور یاسر حسین کی ویڈیوز وائرل

غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک اسرائیلی جارحیت پر بول پڑے

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘