ایم ڈی کیٹ امتحان پر سوالات اٹھ گئے، اسلام آباد میں طلبا و طالبات کا احتجاج

منگل 24 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلبا و طالبات نے ملک گیر ایم ڈی کیٹ کے امتحان پر سوالات اٹھا دیے ہیں، اور اسلام آباد میں احتجاج کیا ہے۔

ایم ڈی کیٹ امتحان میں شریک طلبا و طالبات کا موقف ہے کہ امتحان میں 20 سے زیادہ ایسے سوالات پوچھے گئے جو کورس سے نہیں تھے، اور بعد ازاں جو ’جوابی کی‘ جاری کی گئی اس میں بھی غلطیوں کی بھرمار ہے۔

یہ بھی پڑھیں کوئٹہ: ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں نقل کرانے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج

طلبا و طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ سوالیہ پیپر ویب سائٹ پر جاری کیا جائے تاکہ ہم اپنے جوابات کا موازنہ کرسکیں، اس کے علاوہ درست کی جاری ہونے تک نتائج کا باقاعدہ اعلان نہ کیا جائے۔

واضح ہے کہ رواں سال ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ طلبا و طالبات ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں شریک ہوئے، جو 22 ستمبر کو منعقد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلیو ٹوتھ ڈیوائس کےذریعے نقل کس طرح کروائی جاتی رہی؟

فیڈرل بورڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں کے لیے شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی اسلام آباد کے زیرانتظام امتحان منعقد ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خضدار میں فرائض کی انجام دہی کے دوران لیڈی کانسٹیبل شہید، شہید اہلکار کون تھیں؟

اسٹاک مارکیٹ ایک مرتبہ پھر مندی کا شکار، انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کی کمی

امریکا ایران مذاکرات، اسلام آباد میں ہونے والا تبلیغی جماعت کا اجتماع مؤخر

پولیو مہم میں کتنے بچوں کو ویکسین نہیں لگ سکی، وجوہات کیا تھیں؟

حالیہ کارکردگی پر ٹیم میں میری جگہ نہیں بنتی، محمد رضوان کا اعتراف

ویڈیو

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

کالم / تجزیہ

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟