آئی ایم ایف پیکیج کی منظوری، وزیراعظم کا معاشی ترقی کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

جمعرات 26 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج کی منظوری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی اصلاحات کا نفاذ تیزی سے جاری ہے، پاکستان کے معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے یونہی محنت جاری رکھیں گے۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری میں اضافہ خوش آئند اور معاشی ٹیم کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے، سفارتی محاذ پر کامیابیوں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ترسیلات زر میں اضافہ ان کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے جس پر پاکستانی برادی کے شکر گزار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دیدی

انہوں نے کہا کہ اگر یونہی محنت جاری رہی تو یہ پاکستان کا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔ وزیراعظم نے آئی ایم ایف پیکیج کے حوالے سے معاونت فراہم کرنے والے دوست ممالک بالخصوص سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات ، منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ کیا۔

وزیراعظم نے پوری حکومتی معاشی ٹیم، نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وزیرِ مملکت خزانہ علی پرویز ملک، پاکستان کے چین میں سفیر خلیل ہاشمی، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ، سیکرٹری خزانہ کا بھی اس حوالے سے کوششوں اور محنت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تمام صوبائی حکومتوں بالخصوص وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ایم ڈی آئی ایم ایف

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دی تھی۔ پاکستان کو 30 ستمبر تک 1.1 ارب ڈالر کی پہلی قسط ملنے کا امکان ہے، قرض پروگرام منظوری کے بعد دوسری قسط بھی اسی مالی سال آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کا شمالی سرحدی علاقہ لائیو اسٹاک کا بڑا مرکز بن گیا، غذائی تحفظ کے مشن میں اہم پیشرفت

بھارت اور اسرائیل کو پاکستان کی اسٹریٹجیک کامیابیاں ہضم نہیں ہورہیں، ایکس سروس مین سوسائٹی

بھارت نے سلال ڈیم کھول دیا، دریائے چناب میں سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

جدہ میں گرینڈ حج سمپوزیم، دنیا بھر سے وزرائے مذہبی امور اور حج وفود کی شرکت

پاکستان سے حج پروازوں کی روانگی کا آخری دن، 3ہزار 296 عازمینِ سعودی عرب روانہ ہوں گے

ویڈیو

دہشتگردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ جاری رکھی جائے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟