شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 خوارجی دہشتگرد ہلاک

جمعرات 26 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 8 خوارج دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، علاقے میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز کے جوانوں اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 خوارج دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع کرم میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک، 5 زخمی

آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق، خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، مارے گئے خوارج دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کے علاوہ بےگناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی دہشتگرد کی موجودگی کے حوالے سے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دل کے دورے کے خطرے میں کولیسٹرول کی سطح میں تبدیلی ٹرائی گلیسرائیڈز سے زیادہ اہم قرار

پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

موبائل فون کا جھگڑا خاندان کو لے ڈوبا، نوجوان کو بچاتے والدین بھی پہاڑی سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘