سپریم کورٹ نے این اے 97 تاندیانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق درخواست خارج کردی

جمعہ 27 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 97 تاندیانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق درخواست لیگی رہنما علی گوہر بلوچ کی نظر ثانی درخواست خارج کردی۔ جسٹس نعیم افغان نے کہا کہ جس آر او نے لکھ کر دیا کہ درخواست نہیں آئی وہ اب درخواست کی تصدیق شدہ کاپی کیسے دے رہا ہے؟ جو دستاویزات اب دکھا رہے ہیں یہ پہلے ہوتیں تو ضرور جائزہ لیتے۔

جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ہے کہ دوبارہ گنتی کی درخواست نہیں دی گئی تھی۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ ریٹرنگ افسر نے الیکشن کمیشن کو تحریری جواب میں کہا کہ کوئی درخواست نہیں ملی۔

مزید پڑھیں:قاضی فائز عیسیٰ بھی ٹرینڈ سیٹ کریں کہ میں توسیع نہیں لوں گا، بیرسٹر گوہر علی خان

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 21 اگست کو درخواست خارج کی اور 22 کو آپ نے آر او سے رجوع کرلیا۔ سپریم کورٹ فیصلے کے بعد آر او نے درخواست کی تصدیق شدہ نقل فراہم کردی۔ یہ تاثر بھی مل سکتا ہے کہ آر او کو نوازا گیا جس پر وہ اپنی بات سے مکر گیا۔ جسٹس نعیم افغان نے کہا کہ جس آر او نے لکھ کر دیا کہ درخواست نہیں آئی وہ اب درخواست کی تصدیق شدہ کاپی کیسے دے رہا ہے؟ مناسب ہوگا کہ علی گوہر بلوچ ٹربیونل سے رجوع کریں۔

وکیل شہزاد شوکت نے مؤقف اپنایا کہ ٹربیونل کا وقت گزر چکا ہے۔ نظرثانی درخواست خارج کریں یا واپس لیں گے۔ عدالت نے وکیل کو مؤکل سے ہدایات لیکر آگاہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا۔

سماعت دوربارہ شروع ہوئی تو وکیل شہزاد شوکت نے نظر ثانی درخواست کی میرٹ پر فیصلہ کرنے کی استدعا کی۔ سپریم کورت نے فیصلہ سناتے ہوئے لیگی رہنما  علی گوہر بلوچ کی نظرثانی خارج کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں