ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو نشان پاکستان سے نواز دیا گیا

جمعرات 3 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو نشان پاکستان عطا کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور ملائشیا کا دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری پر مبنی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد میں ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو نشان پاکستان کا اعزاز دینے کے لیے پروقار تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملکت آصف علی زرداری، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور وفاقی وزرا نے شرکت کی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ساحر شمشاد مرزا اور دیگر عسکری قیادت نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: تعلقات کو مزید گہرا اور تعاون مضبوط کرنے کے لیے ملائیشیا کے وزیر اعظم سے بات چیت کا منتظر ہوں، شہباز شریف

تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو نشان پاکستان سے نوازا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری اور صوبائی گورنرز، وزرا اعلیٰ  بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیر اعظم 3روزہ سرکاری دورے پر گزشتہ روز پاکستان پہنچے تھے، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے ہم منصب کا نور خان ایئربیس پہنچنے پر پُرتپاک استقبال کیا۔

 اسلام آباد پہنچنے پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے ملائیشیا کے وزیرِ اعظم کو سلامی دی، ان کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جرمن نشریاتی ادارے کی پاکستان مخالف دستاویزی فلم پرشدید ردعمل، مشاہد حسین، طلعت حسین اور خواجہ آصف کی کڑی تنقید

شدید گرمی ذہن کو بھی متاثر کرتی ہے، ماہرین نے ’ہیٹ ویو اینگزائٹی‘ سے نمٹنے کے طریقے بتا دیے

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

اوپن اے آئی کے تجرباتی ماڈلز خو ہی ہیکر بن گئے، حقیقت کیا ہے؟

ویڈیو

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

جنوبی افریقہ میں فائرنگ کا واقعہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 4 پاکستانی جاں بحق، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان