اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی کا احتجاج سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کا منصوبہ قرار دیدیا

ہفتہ 5 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ پاکستان اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کی ٹائمنگ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی وزیر خارجہ کے حوالے سے میرا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، بیرسٹر سیف

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی اپنی ٹوئٹ میں نائب وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کی ٹائمنگ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے پاکستان کی بین الاقوامی حیثیت کو کمزور کرنے کی دانستہ کوشش ہے، خاص طور پر 1997 کے بعد پاکستان میں عالمی اہمیت کی حامل SCO سربراہی اجلاس سے پہلے۔

سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کا منصوبہ

اسحاق ڈار کے مطابق احتجاج اور افراتفری پھیلانے کے لیے اس لمحے کا انتخاب ایس سی او کے ایجنڈے میں خلل ڈالنے اور ایک نازک لمحے میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کا منصوبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فسطائیت کے باوجود اسلام آباد پہنچے، آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان عمران خان کریں گے، علی امین گنڈاپور

نائب وزیر اعظم کے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاج سے خطاب کے لیے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے وزیر خارجہ کو عوامی سطح پر مدعو کرنا بھی سیاسی فائدے کے لیے قومی مفاد اور ایس سی او سربراہی اجلاس کو نقصان پہنچانے کی کھلی کوشش ہے۔

ہمیں سیاسی انتشار کی نہیں بلکہ اتحاد کی ضرورت ہے

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک ایسے وقت میں جب دنیا دیکھ رہی ہے، ہمیں سیاسی انتشار کی نہیں بلکہ اتحاد اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ پاکستان کے لیے ایک لمحہ ہے کہ وہ اپنی طاقت، عزم اور قیادت کو معمولی خلل ڈالنے والی سیاست سے اوپر اٹھ کر دکھائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں