سفر کے لیے ڈرم کا استعمال، ’وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بار بار غائب ہوں گے تو یہی حال ہوگا‘

پیر 7 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر خیبر پختونخوا کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سبز رنگ کا ایک ڈرم رسیوں کے ساتھ بندھا ہوا ہے جسے شہری ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس ویڈیو میں ایک شخص کو رسیوں کے ساتھ بندھے ہوئے اس ڈرم میں بیٹھتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے جو ہوا میں لہراتا ہوا ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچ جاتا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیو پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ خیبرپختونخوا کی گرین لائن ہے۔

ایک صارف نے ویڈیو پر طنزاً تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ’ کیونکہ قومیں سڑکیں بنانے سے نہیں بنتیں‘۔

عمر عثمان لکھتے ہیں کہ باتیں کروڑوں کی دکان پکوڑوں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا بے چارے ہر 15 دن بعد لاپتہ ہوجاتے ہیں تو ان حالات میں یہی ہو سکتا ہے جو ویڈیو میں نظر آنے والے افراد کر رہے ہیں۔

احمد نامی صارف نے لکھا کہ کون کہتا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ترقی نہیں ہو رہی، انہوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایک اور میگا پراجیکٹ ’ڈرم بلٹ‘ مکمل ہو گیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’قیدی نمبر 804 زندہ باد‘۔

علی نواز لکھتے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں یہ غیر معمولی شاندار کام صرف تحریک انصاف کی حکومت کر سکتی ہے۔

معین نامی ایکس صارف نے لکھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے ترقی کے 12سالہ اہداف کو عبور کرتے ہوئے یورپ اور امریکا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں