ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی آئی اے کی کس پیشکش نے غصہ دلا دیا؟

منگل 8 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اسلامی اسکالر اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے جو ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں، حال ہی میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو افسر(سی ای او) کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 ایک لیکچر کے دوران ڈاکٹر ذاکر نائیک اپنے ساتھ پیش آیا واقعہ سناتے ہوئے قومی ایئرلائن کے افسر پر برس پڑے۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ پاکستان آ رہے تھے تو ان کے ہمراہ موجود لوگوں کے ساتھ موجود سامان کا وزن ہزار کلو تھا، جس پر انہوں نے پی آئی اے کے سی ای او سے بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر ذاکر نائیک اسٹیج سے کیوں اترے؟ انہوں نے خاموشی توڑ دی

ذاکر نائیک نے کہا کہ اس سلسلے میں جب انہوں نے پی آئی اے کے کنٹری مینیجر سے رابطہ کیا تو اس نے کہا کہ ’ڈاکٹر صاحب آپ کے لیے کچھ بھی کروں گا‘، جس پر انہیں بتایا کہ ’6 افراد ہیں اور سامان کا وزن 500-600 کلو زیادہ ہے‘۔

ذاکر نائیک کے مطابق پی آئی اے کے افسر نے کہا کہ آپ ڈریں مت! میں اضافی سامان پر لاگو ہونے والی رقم پر 50 فیصد رعایت دوں گا، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ دینا ہے تو فری دو ورنہ مت دو اور اس کی پیشکش ٹھکرادی۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ یہ رویہ پاکستان ایئرلائن کا تھا بھارت میں اگر کوئی غیر مسلم ڈاکٹر ذاکر نائیک کو دیکھتا ہے تو ہزار سے دو ہزار کلو چھوڑ دیتا ہے اور یہ پاکستان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکاری نہیں چھوڑی، اداکارہ یشما گل کی ڈاکٹر ذاکر نائیک کے جواب پر وضاحت

ان کا کہنا تھا کہ ’میں حکومت کا مہمان ہوں، میرے ویزے پر لکھا ہے اسٹیٹ گیسٹ، اور آپ کے پی آئی اے کے سی ای او کہتے ہیں کہ وہ 50 فیصد ڈسکاؤنٹ دیں گے جبکہ ایک کلو اضافی وزن کے 110 رنگٹ چارج کررہے ہیں‘۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ انہیں اتنا دکھ ہوا کہ وہ پاکستان آ رہے ہیں اور300 کلو کا سامان نہیں چھوڑا جا سکتا  اور اس پر 50 فیصد رعایت دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا ڈسکاؤنٹ نہیں چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ، عوام کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے، شزا فاطمہ

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں