پاکستان پر قرض میں مسلسل اضافہ، ہر پاکستانی 3 لاکھ روپے کا مقروض ہوگیا

منگل 8 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک پر قرض کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق پاکستان کا ہر شہری 3 لاکھ روپے کا مقروض ہے۔

یہ بھی پڑھیں کس پارٹی کے دور حکومت میں سرکاری بینکوں سے سب سے زیادہ قرضے معاف کرائے گئے؟

اسٹیٹ بینک اگست 2024 تک کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطاق پاکستان کا مجموعی قرض 70 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے قرض میں ماہانہ بنیاد پر 1.1 فیصد جبکہ سالانہ بنیادوں پر 10 فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ماہ میں حکومت نے 739 ارب روپے کا ملکی اور غیرملکی قرض حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان نے اماراتی بینکوں کو قرضہ لوٹا دیا، زرمبادلہ کے ذخائر 4.5 ارب ڈالر رہ گئے

واضح رہے کہ حکومت پاکستان کا حال ہی میں آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کا معاہدہ ہوا ہے اور یہ رقم تقریباً 3 سال کے عرصے میں فراہم کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp