بھارت کے اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئز ٹرافی 2025 کو پاکستان سے منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل پاکستان سے باہر‘، پی سی بی نے برطانوی اخبار کے دعوے کی تردید کردی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں وکرانت گپتا نے کہا کہ آئی سی سی اب ایک تھرڈ آپشن پر غور کرتے ہوئے پوری چیمپیئنز ٹرافی کو پاکستان سے کہیں باہر دبئی، سری لنکا یا جنوبی افریقہ منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: جے شاہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب، پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی کے امکانات روشن؟
انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ 2 آپشنز میں ایک تو چیمپیئن شپ کا پاکستان میں انعقاد ہے جبکہ دوسرا آپشن ٹورنامنٹ کچھ میچز پاکستان میں جبکہ بھارت کے میچز اور سیمی فائنل و فائنل دبئی میں منعقد کرانا ہے تاہم اب انٹرنیشنل باڈی تھرڈ آپشن پر غور کر رہی ہے۔
مزید پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی، پاکستان آنے سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ نے پالیسی بیان دے دیا
وکرانت گپتا نے کہا کہ ان تینوں آپشنز کے لیے بجٹ تیار کیا جا رہا ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہوسٹنگ کے حقوق برقرار رہیں گے۔
حتمی آپشن نومبر کے وسط تک سامنے آسکے گا
بھارتی صحافی و اینکر نے کہا کہ یہ بہت بڑی پیش رفت ہے کیوں کہ چیمپیئنز ٹرافی کو پاکستان سے مکمل طور پر باہر منتقل کرنا آسان نہیں ہے لیکن جو آپشن آئی سی سی کے زیرغور ہے وہ پی سی بی کے لیے اچھی خبر نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے لیے خوشخبری، چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی نے موقف دے دیا
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کوئی حتمی بات کم از کم نومبر کے وسط سے پہلے سامنے نہیں آسکے گی۔
CHAMPIONS TROPHY EXCLUSIVE BREAKING NEWS
The ICC is now looking at a third option of moving the entire Champions Trophy out of Pakistan (in Dubai, Lanka or South Africa) other than the two: the original one of playing it in Pakistan and the second one of a Hybrid model -…
— Vikrant Gupta (@vikrantgupta73) October 9, 2024
یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے اپنی قومی ٹیم کو پاکستان کے سفر کی منظوری نہیں دی ہے۔