غیر مسلم طلبا و طالبات کے لیے وزارت مذہبی امور کی طرف سے بڑی خوشخبری

جمعرات 10 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارتِ مذہبی امور نے غیر مسلم طلبا و طالبات کے لیے تعلیمی وظائف کا اعلان کر دیا۔

ترجمان مذہبی امور  کے مطابق رواں مالی سال کے تعلیمی وظائف کی درخواستیں وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر آن لائن جمع ہوں گی۔

اقلیتی طلبا کو آمدن سرٹیفیکیٹ، تعلیمی ادارے سے توثیق اور ذاتی/جوائنٹ بینک اکاؤنٹ کی تفصیل مہیا کرنا ہوگی۔ رواں مالی سال میں غیر مسلم طلبا کے وظائف کے لیے 60 ملین روپے مختص ہیں۔

 انہوں نے بتایا کہ پرائمری تا پروفیشنل سطح کے سرکاری درسگاہوں میں زیر تعلیم ایسے غیر مسلم طلبا وظائف کے اہل ہوں گے جنہوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران امتحان میں کامیابی حاصل کی ہو اور کم از کم 50 فیصد نمبرز حاصل کیے ہوں۔ ایسے طلبا و طالبات اس اسکالرشپ کے اہل ہوں گے جن کے والدین کی آمدن ماہانہ 74000 روپے سے زیادہ نہ ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کل ہوگی، 7 نشستوں پر 9 امیدوار مدمقابل

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

میر رضا کیس: سندھ کابینہ نے تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دیدی

لاہور: حبیب جالب کی بیٹی کا ڈھابہ ہٹانے پر تنازع، انتظامیہ نے ماڈل ریڑھی دینے کی یقین دہانی کرا دی

ایشین کرکٹ کونسل الیکشن، تاریخ رقم ہو گئی، بھارت کو شکست، پاکستان نے تینوں نشستیں جیت لیں

ویڈیو

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

ٹرمپ کی ایران کیخلاف معاشی جنگ تیز کرنے کی تیاری، تہران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی پبلک سیفٹی ایپ، خصوصی افراد کے لیے مؤثر سہولت

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟