چیف جسٹس سے استعفے کا مطالبہ کرنے والے خود عدالتی مفرور ہیں، پرویز الٰہی

ہفتہ 8 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں سابق وفاقی وزراء سمیت ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات میں صدر تحریک انصاف چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے استعفیٰ مانگنے سے پہلے حکومت اپنے گریبان میں جھانکے۔

’چیف جسٹس نے آئین کی پاسداری کی وہ کیوں استعفٰی دیں۔ استعفٰی  شہبازشریف دیں جو آئین کو پامال کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ سے استعفے کا مطالبہ کرنے والے خود عدالتی مفرور ہیں۔‘

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کس منہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں وہ ایک بار پھر 90 والی تاریخ دہرانا چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق ہمارے ادارے اتنے کمزور نہیں کہ ایک صوبائی الیکشن میں سیکیورٹی فراہم نہ کر سکیں۔

’پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے جو ہر چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جس نے آج سے زیادہ مشکل حالات میں بھی نہ صرف الیکشن میں سیکیورٹی فراہم کی ہے بلکہ ہر محاذ پر ملک دشمنوں اور دہشت گردوں کو شکست دی ہے۔‘

چودھری پرویزالٰہی  کے مطابق سپریم کورٹ نے اداروں کی رپورٹ دیکھ کر ہی الیکشن کرانے کا فیصلہ دیا ہے جب کہ شہبازشریف الیکشن سے بچنے کے لیے اداروں کا امیج تباہ کر رہے ہیں۔

’پی ٹی آئی اور عمران خان کی شہرت سے خوفزدہ ن لیگ الیکشن میں اپنے امیدوار ہی پورے کر لے تو بڑی بات ہو گی۔ پی ڈی ایم حکومت نے اپنی غیر آئینی روش نہ بدلی تو عوام اس کے خلاف راست اقدام کریں گے۔‘

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب کی کٹھ پتلی نگران حکومت کے غیر قانونی احکامات پر عملدرآمد کرنے والے افسر نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہیں۔ ظلِ شاہ کے قاتل رانا ثناء اللہ اور محسن نقوی کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔

پرویز الٰہی سے ملاقات کرنے والوں میں سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین، میاں منیر، خالد وسیم، رائے منصب علی خان، رفاقت گیلانی، راؤ عبدالرحمن، ذوالفقار گھمن، فخر ندیم، سردار ہاشم، ملک فیصل منیر، چودھری شاہد پرویز، عظمت خان نیازی، ریا ض خان نیازی سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘