آکسفورڈ یونیورسٹی نے چانسلر امیدواروں کی فہرست سے عمران خان کا نام نکال دیا

بدھ 16 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے امیدواروں کی فہرست سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان باہر ہوگئے۔ آکسفورڈ کی جانب سے چانسلر کے امیدواروں کی جاری کردہ لسٹ میں عمران خان کا نام موجود نہیں ہے۔ آکسفورڈ یونورسٹی نے عمران خان کے الیکشن کے کاغذات مسترد کرتے ہوئے 38امیدواروں کی لسٹ جاری کردی۔

گزشتہ روز آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے انتخاب میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی شمولیت کے معاملے پر یونیورسٹی انتظامیہ نے قانونی رائے طلب کی تھی کہ وہ چانسلر بننے کے معیار پر پورا اترتے ہیں یا نہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ یونیورسٹی چانسلر کے انتخاب کا سیدھا سادہ عمل اس قدر متنازع طور پر پیچیدہ ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں: چانسلر کا انتخاب، عمران خان کے معاملے پر آکسفورڈ یونیورسٹی بھی مشکل میں پڑ گئی

رپورٹس کے مطابق لارڈ کرسٹوفر پیٹن کی بحیثیت چانسلر 2023-24 کے تعلیمی سال کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد چانسلر کے انتخاب کی دوڑ شروع ہوئی، جس میں یونیورسٹی پہلی بار چانسلر کا انتخاب آن لائن مقبولیت کے ووٹ کے ذریعے کرائے گی۔

یونیورسٹی نے قانونی رائے طلب کی تھی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان چانسلر بننے کے معیار پر اترتے ہیں یا نہیں، آج انہوں نے اہل امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ تاہم، انتخابی مراحل مکمل ہونے پر نئے چانسلر کا اعلان رواں برس کے آخر میں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کیوں نہیں بن سکتے؟

واضح رہے آکسفورڈ کی جانب سے سابق طلبہ کو چانسلر کے امیدواروں کی ترجیح کے اعتبار سے درجہ بندی کی دعوت دی گئی تھی، امیدواروں میں سابق برطانوی وزراء اعظم ٹونی بلیئر اور بورس جانسن سمیت لارڈ ولیم لیگ، لارڈ لیٹرمینڈلسن، لیڈی ویلش انجولینی، اور ڈاکٹر مارگریٹ بھی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں