بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ایس سی او اجلاس میں شرکت کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔
اپنے ملک روانگی سے قبل انہوں نے کہاکہ میں اسلام آباد سے روانہ ہورہا ہوں، ایس سی او اجلاس میں شاندار میزبانی پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس: ایس سی او ڈیولپمنٹ بینک اور فنڈ بنانے پر اتفاق
جے شنکر نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پاکستان کے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر گزشتہ روز ایس سی او کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچے تھے۔
یہ بھی پڑھیں ایس سی او اجلاس: پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کی غیرمعمولی ملاقات
میڈیا رپورٹس کے مطابق آج ظہرانے کے موقع پر پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کی غیرمعمولی ملاقات بھی ہوئی۔