آئینی ترمیم کے لیے ہمارے ممبران کو لاپتا کیا گیا، رہنما جے یو آئی

جمعہ 18 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے لیے ہماری پارٹی کے ممبران کو لاپتا کیا گیا ہے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا عطا الرحمان نے کہا گھمبیر صورتحال ہے کہ آئینی ترمیم کے معاملے پر جہاں دوسری سیاسی جماعتوں کے ممبران کو غائب کیا گیا ہے وہی ہمارے ممبران کو بھی لاپتا کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم کے لیے نمبر گیم، کون سے ارکان پارلیمنٹ ’اغوا یا لاپتا‘ ہیں؟

مولانا عظاالرحمان نے کہا کہ ایک ترمیم کے لیے کون کون سے حربے استعمال ہورہے ہیں، ہمارے سینیٹر شکور خان سے کل سے کوئی رابطہ نہیں ہے، ایسی صورتحال میں کیا یہ توقع کی جائے گی کہ ہم ساتھ دیں گے، کیا ہم آئینی ترمیم کے لیے جان جوکھوں میں ڈالیں گے۔

جے یو آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ آئینی ترمیم پر مشاورت کے لیے عمران خان سے مشاورت کی اجازت دی جائے، پی ٹی آئی کہتی ہے عمران خان سے مسودے پر مشاورت کے بعد وہ ہمیں جواب دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم میں ساتھ دینے والے غیرحکومتی اراکین کو 50 کروڑ کی آفر ، پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ہمیں اس آئینی ترمیم کے لیے سودے بازی کرنا ہوگی، ہماری ذمہ داری ہے کہ ملک کو بچانا ہے تو اپوزیشن کو ساتھ ملا کرچلیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل اور پی ٹی آئی نے بھی حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے ان کے ارکان پارلیمنٹ کو اغوا کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں