چند ہفتوں میں حکمرانوں کی مسلط کردہ سیاہ رات کا خاتمہ ہو گا، فواد چوہدری

اتوار 9 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہےکہ چند ہفتوں میں حکمرانوں کی مسلط کردہ سیاہ رات کا خاتمہ ہو گا اور اقتدار عوام کو منتقل ہو گا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی بدترین فاشسٹ جنتا کا ایک سال! لمبی سیاہ رات جو آج سے ایک سال پہلے پاکستان کی روشنیوں کوختم کرنے کیلئے آئی ابھی تک مسلط ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عوام کی لازوال جدوجہد اس رات کے خلاف روشنی کا استعارہ ہے۔ انشااللہ چند ہی ہفتوں میں اس سیاہ رات کا خاتمہ ہو گا اور اقتدار عوام کو منتقل ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp