میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

ہفتہ 22 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میانمار کے وسطی علاقے ساگانگ میں ایک بدھ خانقاہ پر فوجی فضائی حملے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور قریباً 20 زخمی ہوگئے۔

الجزیرہ اور ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق حملہ جمعہ 21 اگست کو میانمار کے شہر منڈالے سے قریباً 75 کلومیٹر مغرب میں واقع میاونگ ٹاؤن شپ کے گاؤں سوِل لے اوہ میں کیا گیا۔

مزید پڑھیں:میانمار 3 لاکھ سے زائد روہنگیا پناہ گزینوں کو واپس لینے کو تیار

مقامی ذرائع کے مطابق خانقاہ میں بدھ مت کے مذہبی تیوہار کے موقع پر ایک ہفتے پر مشتمل مراقبے اور مذہبی اجتماع کا اہتمام تھا، جس میں 100 سے زائد افراد شریک تھے۔

مقامی اپوزیشن سے وابستہ تنظیم کے ترجمان نے بتایا کہ ایک لڑاکا طیارے نے خانقاہ کے احاطے میں بم گرایا، جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوئے، جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ قریباً 20 افراد زخمی ہوئے۔

ایک مقامی رہائشی نے بھی ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لڑاکا طیارے نے قریباً 15 منٹ کے وقفے سے 2 بم گرائے۔ دوسرے بم سے خانقاہ کے قریب موجود ایک گھر کو نقصان پہنچا، جہاں متعدد افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔

میانمار کی فوج نے فوری طور پر حملے اور ہلاکتوں کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ تاہم فوج ماضی میں ایسے حملوں کا دفاع کرتے ہوئے کہہ چکی ہے کہ اس کی کارروائیاں مسلح مزاحمت سے وابستہ اہداف کے خلاف ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں:میانمار میں آن لائن فراڈ کے خلاف سخت قانون منظور، سنگین سائبر جرائم پر سزائے موت کی منظوری

میانمار میں فروری 2021 میں فوج کی جانب سے منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے خانہ جنگی جاری ہے۔ ساگانگ خطہ فوج اور حکومت مخالف مسلح گروہوں کے درمیان شدید لڑائی کا مرکز بن چکا ہے، جہاں فوج کی جانب سے فضائی حملوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

موبائل فون کا جھگڑا خاندان کو لے ڈوبا، نوجوان کو بچاتے والدین بھی پہاڑی سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘