حسینہ واجد نے استعفیٰ دیا تھا یا نہیں؟ متنازعہ بیان نے بنگلہ دیشی صدر  کو مشکل میں ڈال دیا

بدھ 23 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلا دیش میں طلبا ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے ہیں، اب کی بار ان کا مطالبہ صدر کا استعفیٰ ہے۔

 بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق طلبا صدر محمد شہاب الدین کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں، گزشتہ روز سینکڑوں طلبا نے صدارتی محل کے باہر احتجاج کیا اور صدر سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی کرنسی سے شیخ مجیب کی تصویر جلد ہٹانے کا فیصلہ

یاد رہے کہ بنگلہ دیش کے صدر شہاب الدین نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کے پاس سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفیٰ سے متعلق کوئی دستاویزی ثبوت نہیں ہے جب کہ 5 اگست کو اپنی تقریر میں صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ شیخ حسینہ نے استعفیٰ جمع کرادیا ہے۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق صدر کے بیان کے بعد شیخ حسینہ کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبا پھر سڑکوں پر آگئے ہیں اور صدر سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

اس حوالےسے بنگلا دیشی عبوری حکومت کے قانونی مشیر ڈاکٹر آصف نذرل نے کہا کہ صدر نے ایک متضاد بیان دیا کہ ‘ان کے پاس شیخ حسینہ کے استعفے کی دستاویز نہیں ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں پاکستان سے جوہری معاہدہ کرنے کی باتیں کیوں ہونے لگیں؟

یاد رہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے بنگلہ دیش میں جاری پُرتشدد مظاہروں کے بعد شیخ حسینہ نے 5 اگست کو بطور وزیراعظم استعفیٰ دے دیا تھا اور وہ اس کے فوراً بعد انڈیا فرار ہوگئی تھیں، اور وہاں پہنچ کر اپنی حکومت کے خاتمے کا الزام امریکا پر عائد کررہی ہیں، جبکہ بنگلہ دیش میں عبوری حکومت قائم ہے جس کے سربراہ نوبیل انعامہ یافتہ ڈاکٹر محمد یونس ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیب مقدمات سپریم کورٹ سنے یا آئینی عدالت؟ اہم قانونی نکتے پر سماعت کا آغاز

فوجی جوان محض تنخواہ کے لیے جان نہیں دیتے، شہدا کی قربانی کو تنخواہ سے جوڑنا غیرمنصفانہ ہے، خواجہ آصف

پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی اور سائبر سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم