غزہ، حماس کے حملوں میں 48 گھنٹوں میں 13 اسرائیلی فوجی ہلاک

جمعہ 25 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران غزہ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رفح: بم دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، ہلاکتوں کی تعداد 348 ہو گئی

سرائیلی فوج نے اپنے 3 فوجیوں کے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کے حملوں میں اسرائیلی فوج کے 196ویں بٹالین کے ٹینک کمانڈرز کورس اور 460 ویں بریگیڈ کے 3 فوجی مارے گئے ہیں، ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں میں 22 سالہ کیپٹن باراک 21 سالہ سارجنٹ ایدو بن زوی اور سارجنٹ ہلیل اووادیا شامل ہے۔

تازہ ہلاکتوں کے بعد ہلاکتوں کے بعد شمالی اور جنوبی غزہ میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران  مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔

حزب کی اسرائیلی فوج کی کاری ضرب، 5 ہلاک

جنوبی لبنان میں بھی حزب اللہ کی کارروائیوں میں اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑرہا ہے، اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ حزب اللہ کے حملوں میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ اس دوران 20 سے زائد اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں سے 4  کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حماس کی راکٹ باری سے 22 اسرائیلی ہلاک، اسماعیل ہانیہ کا سجدہ شکر

اسرائیلی میڈیا کے مطابق 8 اکتوبر کے بعد سے حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیل کے شمالی علاقوں میں حملوں میں تیزی آئی ہے، جس میں 29 اسرائیلی شہری ہلاک اور 5 فوجی مارے جاچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں