پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 1600 روپے اضافے کے بعد 285000 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1372 روپے اضافے کے بعد 244342 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 223980 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 16 ڈالر اضافے کے بعد 2755 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔