عدالتوں اور پارلیمنٹ کے بجائے فیصلہ بالآخر سڑکوں پر ہوگا، سلمان اکرم راجا

منگل 29 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے کہا کہ مجھے ذرا بھی ابہام نہیں ہے کہ عدالتوں یا پارلیمان سے فیصلہ ہوگا، فیصلہ بالآخر سڑکوں پر ہوگا اور تب ہوگا جب آپ لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر نکلیں گے۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جب تک آپ لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر نہیں آئیں گے تو یہ فیصلہ نہیں ہوگا، اگر آپ 8 یا 10ہزار لوگ آئیں گے تو 2ہزار کو تو یہ گرفتار کرلیں گے، باقیوں کو مار پیٹ کر منتشر کردیں گے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پاکستان کی قوم کو فیصلہ کرنا ہے کہ بالآخر وہ اپنی آزادی کے لیے سڑکوں پر کب آئے گی، مجھے روز کہا جاتا ہے کہ آپ کال کیوں نہیں دیتے، کال دینا کوئی مشکل کام نہیں ہے، لیکن کال میں اس وقت دوں گا جب مجھے یقین ہوگا کہ 3 یا 4 لاکھ کا مجمع سڑکوں پر آئے گا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کا احتجاج کن ممالک کی درخواست پر ملتوی کیا؟ سلمان اکرم راجا نے بتا دیا

انہوں نے کہا کہ یہ اب آپ کا فرض ہے پاکستان کے ہر فرد کا فرض ہے کہ وہ باہر نکلنے کی تیاری کریں، جو بھی آپ کے سامنے مشکلیں ہیں اس کو عبور کریں، یہ کام سیاسی ورکروں کا نہیں ہے جو بسوں میں آتے ہیں، انہوں نے تو ہر حال میں آنا ہے۔ وہ تو ظلم و جبر سہنے کے بعد بھی ثابت قدم ہیں ان کو میں سلام پیش کرتا ہوں۔

’ان پر کتنا بوجھ ڈالا جا سکتا ہے، یہ تو پوری قوم کا بوجھ ہے جو قوم کو اٹھانا ہے‘۔

سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ عمران خان کا سیل 8/8 کا ہے، پچھلے 10روز شام 6بجے کے بعد بجلی بند کردی جاتی تھی، اور ایک لمحے کے لیے بھی اس سیل سے باہر نہیں نکلنے دیا جاتا رہا، جو قتل کے مجرم ہوتے ہیں ان کو بھی باہر نکلنے دیا جاتا ہے۔ عمران خان پر جو سختی کی گئی جو کہیں نہیں کی جاتی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کا قانون اٹھا لیں جو عمران خان کے ساتھ کیا جارہا ہے وہ تشدد کے زمرے میں آتا ہے، ان کو چند دن ایسی خواراک ملی جس سے ان کو الٹیاں ہوئیں، پھر بھی عمران خان ثابت قدم ہیں۔

’کل جب ملاقات ہوئی تو عمران خان نے بتایا کہ اب ورزش والی سائیکل بھی دے دی گئی ہے اور ڈیڑھ گھنٹے تک باہر نکلنے کی اجازت دے رہے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: یہ کہنا درست نہیں کہ فواد چوہدری کو معافی مل گئی ہے، سلمان اکرم راجا

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل جن حالات میں ان کو رکھا گیا وہ یقیناً عمران خان کی ذات پر ایک حملہ تھا۔ دوسری جانب بشریٰ بی بی سے 2دن قبل پشاور میں ملاقات ہوئی انہوں نے بتایا کہ ان کو جس جگہ رکھا گیا وہاں چوہے تھے۔ جائے نماز پر بیٹھتی تھی تو چوہے ارد گرد پھرتے تھے اور چھت سے ٹپکتے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات میں انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ وہ ثابت قدم ہیں، چاہے کچھ بھی ہو آرمی عدالت ہو یا جو بھی ہو، وہ عوام کی خاطر ڈٹے رہیں گے اور عوام کی جنگ لڑتے رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم