بابر اعظم کا بیٹ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں رکھا جانا ہمارے لیے اعزاز ہے، ایم سی جی انتظامیہ

جمعہ 1 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے کرکٹر بابر اعظم کا نام اب دنیائے کرکٹ کے لیجنڈ بیٹرز کے ساتھ لیا جائے گا کیوں کہ اب ان کا بیٹ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) کے اس لونگ روم کی زینت بن چکا ہے جہاں ڈان بریڈمین، ڈیوڈ بون، جیک ہوبز، مائیک بریئرلی اور برائن لارا جیسے عظیم بیٹرز کے بلے رکھے گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کیے گئے اپنے پیغام میں بابر اعظم نے اپنے بیٹ کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں رکھے جانے کو اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیا تاہم ایم سی جی نے بھی اس کے جواب میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات اس کے لیے بھی ایک اعزاز ہے۔

ایکس پر اپنے پیغام میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ نے بابر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک اعزاز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کا بڑا اعزاز، سابق کپتان کا بیٹ میلبرن اسٹیڈیم کی زینت کیوں بن گیا؟

قبل ازیں بابر اعظم جو ان دنوں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے میلبرن میں موجود ہیں نے اس پیشکش کو بخوشی قبول کیا تھا۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے، یہ وہ بیٹ ہے جو جس سے میں نے ورلڈ کپ کے فائنل میں بیٹنگ کی تھی۔

بابر اعظم نے کہا کہ میری میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے ساتھ خوشگوار یادیں وابستہ ہیں اور یہ میرے پسندیدہ گراؤنڈز میں سے ایک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  یہاں پر عظیم کھلاڑیوں کے بیٹ رکھے گئے ہیں اور ان کے ساتھ میرا بیٹ بھی رکھا جانا میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈراما سیریل’ڈاکٹر بہو‘ کیوں مشہور ہو رہا ہے؟، ہدایتکار مہرین جبار نے وجہ بتادی

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کفایت شعاری مہم کے تحت نئی پابندیاں، وفاقی وزرا کا پیٹرول کوٹہ نصف کردیا گیا، اعظم نذیرتارڑ

300 ارب روپے کے بلا سود قرضے، وفاقی حکومت نے کاشتکاروں کے لیے بڑا اعلان کردیا

انتخابی شیڈول آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق جاری کیا گیا، الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی وضاحت

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں