سپر سکسز، جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ہفتہ 2 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے مسلسل تیسرا میچ جیت کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان نے بھارت کے بعد جنوبی افریقہ کو بھی شکست دے دی۔

مونگ کوک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے دوسرے کواٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کو 17رنز سے شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے ہاتھوں انڈیا کو شکست: لڑنے کا یہی جذبہ جیت کے لیے ضروری ہے، محسن نقوی

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 105 رنز بنائے، گرین شرٹس کی جانب سے کپتان فہیم اشرف اور آصف علی صفر پر پویلین لوٹے تاہم محمد اخلاق نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16گیندوں پر 7چھکوں اور 2چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی اننگز کھیلی، اسی طرح حسین طلعت 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں آغاز اچھا نہ رہا، کپتان جے جے اسٹمس 6 جبکہ جیکس سنیمن 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ایوان جونز نے 46 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی تاہم ٹیم کو میچ جتوانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کا بیٹ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں رکھا جانا ہمارے لیے اعزاز ہے، ایم سی جی انتظامیہ

واضح رہے پاکستان ایونٹ میں ابھی تک ناقابل شکست ہے اور تینوں میچ جیت چکا ہے، سب سے پہلے متحدہ عرب امارات، پھر روایتی حریف بھارت اور اس کے بعد جنوبی افریقہ کو شکست دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی