ہانگ کانگ سپر سکسز: آسٹریلیا کو شکست، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

اتوار 3 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے مسلسل چوتھا میچ جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ پاکستان نے بھارت کے بعد یو اے ای، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا بھی شکست دے دی۔

مونگ کوک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بؤلنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں آسٹریلیا کو  107 رنز تک محدود رکھا۔ آسٹریلیا کے 5 اوورز میں 70 رنز تھے، تاہم آصف علی کے چھٹے اوور میں 6 چھکے اور ایک وائیڈ بال کے ساتھ آسٹریلیا نے 37 رنز بٹورے اور قدرے محفوظ ٹارگٹ سیٹ کیا۔

آسٹریلیا کا صرف ایک کھلاڑی وڈ 36 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر بولڈ ہوا۔ شہاب نے 2 اوورز میں 35 رنز، عامر نے ایک اوور میں 8، فہیم اشرف نے 12، طلعت نے 13 جبکہ آصف علی نے 37 رنز دیے۔

مزید پڑھیں:بابراعظم، محمد رضوان کی کپتانی میں کھیلنے پر آمادہ؟

پاکستان نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو دونوں اوپنرز محمد اخلاق اور آصف علی بالترتیب 32، 32 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، پھر کپتان فہیم اشرف نے عامر کے ساتھ ملک کر نیا پار لگائی، دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 19 اور 24 رنز بنائے۔

ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل سری لنکا اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلا جا رہا ہے۔ جیتنے والی ٹیم فائنل میں پاکستان کا سامنا کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان، سری لنکا اور بنگلادیش ویمنز انڈر 19 سہ فریقی سیریز کا شیڈول جاری

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

آسان ٹیکس اسکیم: ایف بی آر افسران اور تاجر نمائندوں کا مل کر دکانداروں کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ

گیسٹیک 2026: یو جی ڈی سی کی غیرملکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

علی امین گنڈاپور اور سہیل آفریدی کی لڑائی، وفاقی آئینی عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

کھیل میں سیاست کی گنجائش نہیں، بھارتی ٹیم کا رویہ ناقابل قبول ہے، پاکستانی شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘