چلاس میں ڈینگی کے وار: 500 افراد شکار، 2 جاں بحق

پیر 4 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چلاس میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈینگی سے اب تک 500 کے قریب کیسسز سامنے آئے اور 2 افراد کی اموات ہوئی ہیں۔

ریجنل ہیڈ کوارٹر اسپتال چلاس کے میڈیکل سپریٹینڈنٹ ڈاکٹر شکور احمد کے مطابق، پچھلے ڈیڑھ مہینے میں قریباً 500 کے قریب ڈینگی کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کے علاج کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں 2 آئسولیشن وارڈز کا قیام، لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولت اور وارڈز میں مچھر دانیوں کے ساتھ ضروری ادویات کی فراہمی شامل ہے۔

ڈاکٹر مسرور الحق نے بتایا کہ اس سال ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، اور خاص طور پر مقامی کیسز زیادہ سامنے آ رہے ہیں، جن میں سفر کی بھی ہسٹری کم ہے۔ امسال سردیوں کی آمد میں تاخیر بھی ڈینگی کی بڑھتی ہوئی صورتحال کی اہم وجہ ہے۔ روزانہ مریض اسپتال آ رہے ہیں۔ یہ سیزن ڈینگی کا پیک سیزن ہے، جس کی وجہ سے اسپتال میں مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں مچھر کے وار جاری، ڈینگی کے مزید 149مریض رپورٹ

ڈاکٹر شکور نے مزید بتایا کہ ڈینگی وائرس کی وجہ سے اب تک 2 اموات ہو چکی ہیں۔ ان میں وہ مریض بھی شامل تھے جن کو علاج کے دوران پلیٹلیٹس یا پلازما کی ضرورت پیش آئی، اور انہیں دوسرے شہروں میں ریفر کیا گیا تھا۔ ایک مریض اسلام آباد اور دوسرا گلگت میں انتقال کرگیا۔

چلاس میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز نے صحت کے نظام پر دباؤ ڈال دیا ہے اور انتظامیہ کو مزید حفاظتی اقدامات اٹھانے پر مجبور کردیا ہے۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ صاف پانی کی جمع ہونے والی جگہوں کو خشک رکھنا، مچھر دانی کا استعمال اور اپنی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات کرنا۔

ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر احتیاطی تدابیر پر فوری طور پر عمل نہ کیا گیا تو کیسز کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے، جس سے عوام کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ اسپتال کے حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی صحت کی دیکھ بھال کریں اور مشکوک علامات کی صورت میں فوری طور پر طبی مشورہ حاصل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت، یہ قربانی آج بھی قوم کے لیے مشعل راہ ہے، افواج پاکستان

رجب بٹ پھر خبروں کی زینت، مقدمہ بھی درج اور دولت کا انکشاف بھی

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے اہم معمار ڈاکٹر پرویز بٹ انتقال کر گئے

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

صدر ٹرمپ نے سفارت کاری کو موقع دینے کے لیے ایران کے خلاف حملے روک دیے ہیں، مائیک والٹز کی تصدیق

ویڈیو

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، چوہدری پرویز اقبال لوسر

بڑے بڑے دعوے، مگر کراچی آج بھی اپنے بچوں کو نہیں بچا سکا، کھلے مین ہول نے ایک اور معصوم کی جان لے لی

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں