عمران خان کو خفیہ مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کی استدعا، لاہور ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کردیے

منگل 5 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور خفیہ مقدموں میں گرفتار نہ کرنے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان پر حملہ میں نامزد ملزم نوید کی درخواست ضمانت خارج

سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے سماعت کی، درخواست گزار نے عدالت سے عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی۔

عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اس  وقت 9 مئی اور توشہ خانہ کیس میں جیل میں قید ہیں، خدشہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف نامعلوم مقدمات درج کیے گئے ہیں، لہذا عدالت عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے کا حکم دے۔

مزید پڑھیں:بشریٰ بی بی کی خفیہ مقدمات میں ممکنہ گرفتاری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

 درخواست گزار نے عدالت نے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی کی خفیہ مقدمات میں گرفتاری روکنے کا حکم دیا جائے، لاہور ہائیکورٹ نے سماعت 12 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے صوبائی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘