’یہ مجھے جیل سے نہیں نکالیں گے‘، عمران خان نے اپنی بہن علیمہ خان کو جیل سے کیا اہم پیغام دیا؟

منگل 5 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ یہ مجھے ساری زندگی جیل میں رکھنا چاہتے ہیں، مجھے تو یہ قبول ہے لیکن قوم کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا اسے یہ نظام قبول ہے، انصاف کے لیے انقلاب لانا ہوگا اور سروں پر کفن باندھ کر سڑکوں پر نکلنا ہوگا۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام سامنے لایا۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کو رہا کیا جائے، پی ٹی آئی کا برطانوی وزیراعظم کی رہائشگاہ کے سامنے احتجاج

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کل پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی پر کہا ہے کہ وہ تو بہت پہلے سے کہہ رہے تھے کہ گینگ آف تھری ایکسٹینشن چاہتا ہے۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ اب ظلم کے نظام کو قانونی حیثیت دے کر جائز قرار دے دیا گیا ہے، 4 گھنٹوں میں بغیر بحث پارلیمنٹ سے قانون منظور کرائے گئے جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

انہوں نے کہاکہ بغیر بحث کی گئی قانون سازی جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کو قبضے میں لینے کے لیے ہے، انہوں نے ثابت کیا ہے کہ انصاف کے نظام کو کیسے دفن کیا جاتا ہے۔

علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ آج آپ کو اچھی طرح سمجھ آگئی ہوگی جو میں ڈیڑھ سال سے کہہ رہا ہوں کہ آپ سے آپ کی آزادی چھینی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کے مطابق سپریم کورٹ کو قبضے میں لینے کی کوشش کی جارہی ہے، اب آپ نے فیصلہ کرنا ہے کہ اس ظلم کے نظام کو قبول کرنا ہے یا اس کا مقابلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کا پیغام ہے کہ آئین پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، اگر قوم اب بھی باہر نہ نکلی تو مستقبل تاریک ہے۔

یہ بھی پڑھیں ان قیاس آرائیوں میں کوئی جان نہیں کہ ٹرمپ الیکشن جیت کر عمران خان کو رہائی دلوائیں گے، ساجد تارڑ

انہوں نے کہاکہ نوجوان دھڑا دھڑ ملک چھوڑ کر جارہے ہیں، اور پاسپورٹ کے دفاتر میں لائنیں لگی ہوئی ہیں، تاہم 24 کروڑ لوگ ملک چھوڑ کر نہیں جاسکتے، یہ ملک ہمارا ہے اور ہم نے یہیں پر رہناہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں