اسرائیل نے غزہ میں داخل ہونے والے امدادی ٹرکوں کی تعداد کم کردی

جمعرات 7 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے سربراہ فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اکتوبر کے دوران غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والے امدادی ٹرکوں کی تعداد گھٹا کر صرف 30 ٹرک یومیہ کر دی ہے۔

متحدہ عرب امارت کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق، یو این آر ڈبلیو اے کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے بتایا کہ غزہ کے 20 لاکھ سے زیادہ مکینوں کی بہت بڑی اکثریت اسرائیلی فوجی کارروائیوں اور دیگر اقدامات کی وجہ سے بھوک، بیماری اور مایوس کن حالات سے دوچار ہے اور یہ امداد ان کی ضروریات پوری کرنے کے لئے بالکل ناکافی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے فلسطینیوں کو ریلیف ایجنسی سے بھی محروم کردیا، یو این آر ڈبلیو اے پر پابندی

فلپ لازارینی نے کہا کہ اسرائیلی حکام نے غزہ میں جتنی امداد کی یومیہ داخلے کی اجازت دی ہے وہ جنگ سے پہلے غزہ میں داخل ہونے والی انسانی امداد کا صرف 6 فیصد ہے۔

دوسری جانب، اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی جاری ہے، گزشتہ برس 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیل کی سفاکانہ کارروائیوں میں 43 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی زیادہ تعداد خواتین، بچوں اور بزرگوں پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دُنیا کے 52 ممالک کا اقوام متحدہ سے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے اقوام متحدہ کو فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے قائم ایجنسی یونائٹیڈ نیشنز ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ( یو این آر ڈبلیو اے) کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے فیصلے سے باضابطہ طور پر مطلع  کردیا تھا۔

اسرائیلی پارلیمنٹ نے گزشتہ ہفتے 2 متنازعہ بلوں کو منظور کیا جس میں یو این آر ڈبلیو اے کو مشرقی یروشلم اور غزہ سمیت مقبوضہ مغربی کنارے پر کام کرنے سے روک دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بار سیاست: قائداعظمؒ کے نظریے سے گروپ ازم تک

اثاثہ جات کی تفسیلات جمع نہ کرانے والے درجنوں اراکین سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل

ججز کی کردار کشی: پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن، 14 لاکھ سے زائد ویب لنکس بلاک

پاکستان کی مالیاتی استعداد میں بہتری، وفاقی ٹیکس میں اضافہ ریکارڈ

ریڈیو پاکستان کیس، سہیل آفریدی کی ویڈیو میں موجودگی کی تصدیق، مقدمے میں نامزدگی پر غور

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘