ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں شفافیت برقرار رکھنا مشکل ہے، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو

جمعرات 7 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ وہ طلبہ کے میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے لازمی ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے خلاف ہیں کیونکہ اس ٹیسٹ میں شفافیت کو برقرار رکھنا مشکل ہوتا ہے۔

جناح اسپتال کراچی میں اسکلڈ لیب کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر سندھ نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ میں اس دفعہ 38 ہزار سے زائد بچوں نے حصہ لیا تھا، اتنی بڑی تعداد میں ٹیسٹ میں شفافیت کو برقرار رکھنا مشکل ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی کیٹ امتحان پاس کرنے والے طلبہ ایک اور مشکل میں پھنس گئے

ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ میں چاہتی تھی ہر یونیورسٹی خود اپنا ٹیسٹ لے، نیشنل ہیلتھ کمیشن بنا تو انہوں نے ایم ڈی کیٹ بنایا، سوشل میڈیا کا دور ہے، میں یہ نہیں کہتی کہ پیپر لیک ہوا ہے، ایم ڈی کیٹ دوبارہ کروانے کی ذمہ داری اس بار آئی بی اے سکھر کو دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کامسئلہ یہ ہے کہ ہمارے سیوریج میں پولیو کاوائرس ہے، ہم کوشش کررہے ہیں کہ روٹین  ایمیونائزیشن پروگرام کو مضبوط کریں، لوگ ڈینگی اور ملیریا سے بچنے کے لیے مچھروں سے دور رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ کی میرٹ لسٹ شائع کرنے سے روک دیا

وزیر صحت نے کہا کہ آج جناح اسپتال میں ہم نے اسکلڈ لیب کا افتتاح کیا ہے، لیب میں سہولیات کے علاوہ ڈاکٹروں اور ہیلتھ ورکرز کوتربیت بھی دی جائیگی، بہت ساری عورتیں حمل ضائع کروادیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی پیدائش کے درمیان وقفہ ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ آئی بی اے کراچی کے انکار کے بعد سندھ حکومت نے آئی بی اے سکھر کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے 23 کروڑ 21 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں آئندہ 6 ہفتوں کے اندر آئی بے اے سکھر کے زیر انتظام ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ہوجائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خضدار میں فرائض کی انجام دہی کے دوران لیڈی کانسٹیبل شہید، شہید اہلکار کون تھیں؟

اسٹاک مارکیٹ ایک مرتبہ پھر مندی کا شکار، انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کی کمی

امریکا ایران مذاکرات، اسلام آباد میں ہونے والا تبلیغی جماعت کا اجتماع مؤخر

پولیو مہم میں کتنے بچوں کو ویکسین نہیں لگ سکی، وجوہات کیا تھیں؟

حالیہ کارکردگی پر ٹیم میں میری جگہ نہیں بنتی، محمد رضوان کا اعتراف

ویڈیو

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

کالم / تجزیہ

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟