ٹرمپ کی جیت سے کوئی لینا دینا نہیں، ہم ملکی معاملات میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دیتے، اسد قیصر

جمعرات 7 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے ہمیں کوئی لینا دینا نہیں، ہم اپنی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔

صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کے معاملات میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دیتے، عمران خان کو باعزت طریقے سے رہا کیا جائے، ان کے خلاف سیاسی اور انتقامی بنیادوں پر مقدمات بنائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے عمران خان سے اچھے تعلقات، ان کے امریکی صدر بننے سے فرق تو پڑے گا، پاکستان تحریک انصاف

اسد قیصر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہو، جس طرح ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا وہ ہمیں واپس کیا جائے۔

بعدازاں، ایک ویڈیو پیغام میں رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے انکشاف کیا کہ آج ان کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ملاقات طے تھی مگر پولیس نے جیل کے راستے بند کردیے تاکہ ان کی عمران خان کے ساتھ ملاقات نہ ہوسکےْ۔

انہوں نے کہا کہ ہم جس گلی کوچے میں جاتے ہیں وہاں روڈ بلاک کردی جاتی ہے، ہم جیل مینول کے مطابق عمران خان سے ملاقات کے لیے جارہے تھے، ہم نے عدالت سے ملاقات کا وقت لیا تھا، اس کے باوجود راستے بند کیے گئے جس سے پتا چلتا ہے کہ انہوں نے ملک کو بنانا ریپبلک بنایا ہوا ہے،یہ کسی آئین اور قانون کو نہیں مانتے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ہم عدالت بھی جائیں گے، یہ ہمیں ملاقات سے روک رہے ہیں لیکن ہم ہر حال میں عمران خان سے ملیں گے اور ان سے مشاورت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘تقریب کے دوران قیمتی جانوں کا ضیاع دہشتگردی کی غیر انسانی فطرت کا ثبوت،’ روسی صدر پیوٹن کی اسلام آباد دھماکے کی مذمت

ترلائی دھماکے میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے انسپکٹر بہادر علی شہید، نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا

پاکستان میں دہشتگردی کا ماسٹر منصوبہ ساز بھارت جبکہ افغانستان سہولت کار ہے، برگیڈیئر آصف ہارون راجہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی حالیہ سرگرمیاں و بیانات، کیا وہ ’گڈ بوائے‘ بن گئے؟

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں آتشزدگی

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!