چیمپئنز ٹرافی 2025: شیڈول پر ڈیڈ لاک برقرار، شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار

اتوار 10 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول پر ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کی وجہ سے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق شیڈول کا معاملہ سلجھ نہ سکا جس کے باعث آئی سی سی نے ایونٹ منسوخ کردیا ہے جو پہلے 11 نومبر کو شیڈول تھا۔ بھارت کے میچز کا فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے ایونٹ ختم کیا گیا، آئی سی سی نے 11 نومبر کو لاہور میں باضابطہ شیڈول کا اعلان کرنے کا پلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں:کیا پاکستان سے 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی چھین لی گئی؟

متعلقہ آفیشل نے کہا ہے کہ شیڈول ابھی کنفرم نہیں، شیڈول کے حوالے سے میزبان اور حصہ لینے والی ٹیموں کے بورڈز سے بات چیت جاری ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے اس ڈویلپمنٹ کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔ آئی سی سی نے 100 دنوں کے حوالے سے تقریب رکھی تھی، تقریب میں شیڈول کا اعلان بھی کیا جانا تھا۔

دوسری جانب پی سی بی کے ذرائع نے کہا ہے کہ یہ ٹرافی ٹور کا فلیگ آف اور ٹورنامنٹ برانڈنگ لانچ تھی، اس ایونٹ پر ابھی کام ہو رہا ہے، شاید اس کو ری شیڈول کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:محسن نقوی کا دورہِ قذافی اسٹیڈیم، چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق کیا کہا؟

واضح رہے کہ بھارت کے پاکستان نہ آنے کی خبر سامنے آئی تھی، بھارت کے پاکستان نہ آنے کے حوالے سے آئی سی سی کو آگاہ کرنے کی بھی خبر سامنے آئی تھی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا تھا کہ تحریری کچھ آئے گا تو کوئی فیصلہ کریں گے، انہوں نے ہائبرڈ ماڈل کی نفی کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سری کے اے آئی فیچرز میں تاخیر، ایپل 25 کروڑ ڈالر میں شیئر ہولڈرز سے تصفیہ کرنے پر تیار

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 3000 پوائنٹس کا اضافہ

پیٹرول کی بچت کے لیے نیا اقدام، طلبہ اور سرکاری ملازمین کو خصوصی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں استحکام، ایک سال میں 6.5 ارب ڈالر کا اضافہ

پاکستان کو سستی ایل این جی فراہم کرنے کے لیے عالمی توانائی کمپنیوں کی دوڑ لگ گئی

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی