اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 3000 پوائنٹس کا اضافہ

بدھ 6 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا، جہاں ابتدائی کاروباری اوقات میں ہی انڈیکس میں 3000 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

صبح 9:35 بجے بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1.90 فیصد اضافے کے ساتھ 3,138.26 پوائنٹس بڑھ کر 167,880.73 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟

یہ پیشرفت مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی حفاظت کے لیے جاری فریڈم آپریشن روکنے کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے۔

آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پاور جنریشن سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔

حبیب بینک لمیٹڈ، مسلم کمرشل بینک، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، ماری پیٹرولیم کمپنی، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ، پاکستان اسٹیٹ آئل اور سوئی سدرن گیس کمپنی جیسے بڑے شیئرز رکھنے والی کمپنیاں مثبت زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئیں۔

ماہرین کے مطابق مارکیٹ کا رجحان بحران سے نکل کر ترقی کی جانب منتقل ہو چکا ہے، پاکستان کی کامیاب ثالثی نے نہ صرف آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کی بلکہ اسٹاک ایکسچینج میں ایک بڑی ساختیاتی تیزی کی بنیاد بھی رکھ دی ہے۔

مزید پڑھیں: سرمایہ کاروں کا اعتماد اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا باعث، کیا معیشت مستحکم ہورہی ہے؟

گزشتہ روز یعنی منگل کو اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، جہاں جغرافیائی کشیدگی میں کمی کے باعث ابتدائی مثبت رجحان نے عالمی توانائی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باوجود برتری حاصل کی۔

بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 793.53 پوائنٹس یعنی 0.48 فیصد اضافے کے ساتھ 164,742.47 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر بھی بدھ کی صبح ایشیائی مارکیٹس میں تیزی دیکھی گئی، تیل کی قیمتوں میں کمی اور ڈالر کی قدر میں گراوٹ آئی، جب کہ ٹرمپ نے تہران کے ساتھ ’حتمی معاہدے‘ کی جانب بڑی پیشرفت کا دعویٰ کیا۔

برینٹ کروڈ کی قیمت 1.2 فیصد کمی کے بعد 108.51 ڈالر فی بیرل تک گر گئی، جبکہ ایس اینڈ پی 500 ای-منی فیوچرز میں 0.3 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

ایم ایس سی ائی ایشیا پیسیفک انڈیکس 2.3 فیصد بڑھ کر نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، جس کی قیادت جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس نے کی، جو 5.1 فیصد اضافے کے ساتھ پہلی بار 7,000 پوائنٹس عبور کر گیا۔

امریکی مارکیٹس میں بھی منگل کو ریکارڈ سطحیں دیکھی گئیں، جہاں ایس اینڈ پی 500 میں 0.8 فیصد اور نیسڈیک کمپوزٹ میں 1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سری کے اے آئی فیچرز میں تاخیر، ایپل 25 کروڑ ڈالر میں شیئر ہولڈرز سے تصفیہ کرنے پر تیار

پیٹرول کی بچت کے لیے نیا اقدام، طلبہ اور سرکاری ملازمین کو خصوصی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں استحکام، ایک سال میں 6.5 ارب ڈالر کا اضافہ

پاکستان کو سستی ایل این جی فراہم کرنے کے لیے عالمی توانائی کمپنیوں کی دوڑ لگ گئی

پروجیکٹ فریڈم کی معطلی: ’پاکستان نے ایک بار پھر بڑا طوفان روک لیا‘

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی