جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کو واپس لا کر بسایا، شیر افضل مروت

اتوار 10 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض نے دہشتگردوں کو خیبرپختونخوا میں واپس لا کر بسایا، جو پی ٹی آئی کے کھاتے میں ڈالا جارہا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بدامنی ہے، لیکن یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر ادارے کیا کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں فورسز اور عوام پر حملے جہاد نہیں جہالت، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک مقابلہ کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

انہوں نے کہاکہ جب ادارے لوگوں کے اغوا کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہوں گے تو پھر امن و امان کے لیے کردار کون ادا کرےگا۔

شیر افضل مروت نے کہاکہ صوابی میں پی ٹی آئی نے بھرپور جلسہ کیا، اب جو فائنل کال دی جائے گی اس میں اگر ہم ناکام ہوگئے تو پھر 6 ماہ تک ہم وہ ماحول نہیں بنا سکیں گے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا کارکن آج بھی چاہتا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے فائنل کال دی جائے، اور یہ بات بھی درست ہے کہ ورکر کنفیوژن کا شکار ہے۔

شیر افضل مروت نے کہاکہ ہر طبقے کے لوگوں کو ظلم اور جبر کے خلاف مزاحمت کرنی چاہیے، کیونکہ زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی سہولت کار، اے پی سی میں اپنا موقف رکھیں گے، بلاول بھٹو

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے اساتذہ ہمارے لیے قابل احترام ہیں، ان کے مسائل حل ہونے چاہییں لیکن وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کے فنڈز روک رکھے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی انتخابات کے بعد ٹیکنالوجی اسٹاکس کریش، نیسڈیک سے ڈھائی کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری غائب

نومنتخب امریکی سینیٹر ڈاکٹر عبدالسید کی برطانوی صحافی سے مبینہ بدتمیزی، ویڈیو وائرل

ایشیائی نژاد نیتھیا رامن نے تاریخ رقم کردی، لاس اینجلس کی پہلی ایشیائی امریکی میئر منتخب

نیب نے سابقہ حکومتوں کے دور میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق پرانی انکوائریاں اور تحقیقات دوبارہ کھولنے کا عمل تیز کردیا

خیبرپختونخوا: غیر قانونی مقیم افغان باشندوں اور ان کے آجر و مالک مکان کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاریاں مکمل

ویڈیو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وسط مدتی انتخابات میں شکست کے بعد پاکستانی معیشت پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

2 اضلاع کے لاکھوں افراد کا رابطہ شدید متاثر، ہنجلی دوہٹہ کا ٹوٹا پل تاحال نامکمل، مایوس عوام کی امیدیں نئے صوبوں سے بندھ گئیں

اسکول بن گیا، سہولتیں نہ ملیں، پنوں عاقل کے بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟