سکھر کی تحصیل پنوں عاقل کے نواحی علاقے ’ٹھکراٹو‘ میں اسکول کی عمارت تو تعمیر کر دی گئی ہے لیکن بجلی اور دیگر بنیادی سہولتوں کی عدم دستیابی کے باعث بچے آج بھی درختوں کے نیچے بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 30 سال سے زیرالتوا سکھر حیدرآباد موٹروے ایم 6 کی تعمیر نومبر میں شروع ہوگی، وزیر مواصلات کا اعلان
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جب تعلیم جیسے بنیادی مسئلے کے حل کے لیے بھی سرکاری دفاتر اور سیاسی نمائندوں کے چکر لگانے پڑیں تو یہ اس بات کی متقاضی ہے کہ اختیارات اور وسائل ایسے بااختیار مقامی اداروں کو منتقل کیے جائیں جو عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر بروقت حل کر سکیں۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔










