کنگ سلمان ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) کی جانب افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 250 خاندانوں میں شیلٹر کٹس فراہم کی گئی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، یہ امداد رواں برس جاری رہنے والے شیلٹر منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد پاکستان سے واپس وطن لوٹنے والوں اور سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں 50 ہزار شیلٹرز، ونٹر کٹس کی تقسیم مکمل
افغان عوام کی امداد کا یہ منصوبہ سعودی عرب کے کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے تشکیل دیا گیا ہے، جو کہ دنیا بھر میں مصائب اور مشکلات سے دوچار آبادیوں کے لیے انسانی امداد کی فراہمی کا ایک ادارہ ہے۔