ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

جمعہ 15 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کے اہم ملزم کو دھر لیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حوالہ ہنڈی، غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نجی بینک ملازمین سمیت 3 افراد گرفتار

گرفتار ملزم کی شناخت شہزاد محمد شاکر کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں سولجر بازار کراچی میں واقع فلیٹ سے گرفتار کیا گیا، حراست میں لیے گئے ملزم سے کروڑوں روپے مالیت کی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔

ملزم سے 1 کروڑ 59 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں، ملزم کے قبضے سے پے آرڈر کی نقول اور حوالہ ہنڈی سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: حوالہ ہنڈی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

دوران تفتیش ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے ایف آئی اے حکام کو مطمئن نہ کر سکا، جس کے باعث ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال میں عام انتخابات کل منعقد ہوں گے، سیاسی منظرنامہ تبدیل ہوگا؟

سابق آئی ٹی انجینئر کی پراسرار خودکشی، ساس سے جھگڑا جان لیوا ثابت ہوا؟

را کی کٹھ پتلی مذہبی اسکالر سلمان ندوی کا داعش سے طالبان تک کا سفر

ایران کے خلاف مشترکہ کارروائی میں کتنے امریکی فوجی حصہ لے رہے ہیں؟

سونے کے خریداروں کے لیے بڑی خوشخبری، آج قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے