اسحاق ڈار کی فلپائن میں سری لنکا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

بدھ 22 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے فلپائن کے دارلحکومت منیلا میں ’آسیان ریجنل فورم ‘ کے اجلاس کے موقع پر سری لنکا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے علیحدہ علیحدہ اہم ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تجارت، دفاع، اقتصادی تعاون اور مشرقِ وسطیٰ و علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان اور سری لنکا تجارت، دفاع اور عوامی روابط کو فروغ دینے پر اتفاق

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سری لنکا کے وزیرِ خارجہ وجیتھا ہیراتھ سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک سری لنکا دوستانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے دوران تجارت، اقتصادی رابطوں، دفاع اور عوامی سطح پر روابط بڑھانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔  دونوں وزرائے خارجہ نے ادارہ جاتی روابط، بڑھتے ہوئے تجارتی تعاون اور قومی کرکٹ ٹیم کے کامیاب دورہ سری لنکا پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی تنازعات کا حل صرف سفارتکاری سے ہی ممکن ہے، اسحاق ڈار اور کاجا کالاس کے درمیان اہم ملاقات

سری لنکن وزیرِ خارجہ نے امن اور مذاکرات کے فروغ کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ علاقائی کشیدگی کا حل ‘گفت و شنید اور سفارت کاری’ سے ممکن بنایا جائے گا۔

مصر کے وزیر خارجہ سے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

آسیان ریجنل فورم کے موقع پر نائب وزیرِاعظم نے مصری وزیرِ خارجہ و مہاجرین ڈاکٹر بدرعبدالعاطی کے عشائیے میں شرکت کی، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان وسیع پیمانے پر گفت و شنید ہوئی۔

دوطرفہ تعلقات

 پاکستان اور مصر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون اور کثیر الجہتی فورمز پر اشتراکِ عمل کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا گیا۔ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے کشیدگی میں کمی، مذاکرات اور تمام ریاستوں کی ‘خود مختاری و علاقائی سالمیت’ کے احترام کی اہمیت پر زور دیا۔

اسحاق ڈار اور مصرکے وزیر خارجہ نے علاقائی عدم استحکام کے عالمی بحری تجارت، توانائی کے تحفظ اور عالمی معیشت پر پڑنے والے اثرات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

مسئلہ فلسطین پر مؤقف

فلسطین کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے دونوں وزرائے خارجہ نے شہریوں پر تشدد اور مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کو ‘سختی سے مسترد’ کر دیا۔ قاہرہ میں ہونے والے ‘ریجنل فور’ کے حالیہ مشوروں اور خطے میں امن قائم کرنے پر بھی کامل اتفاق کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں ساڑھے 12 سال سے ایک حکومت ہے لیکن ترقی کا فقدان ہے، عطا اللہ تارڑ

مرد کا روپ دھار کر سائیکلنگ کرنے والی افغان خاتون نے ایشین گیمز میں سلور میڈل جیت لیا

جائیداد بطور مہر طے ہو تو منتقلی نہ ہونے پر بھی شوہر ذمہ داری سے بری نہیں ہوگا، سپریم کورٹ

بارش سے متاثرہ ٹی20 میچ میں بھارت کی جاپان کیخلاف 2 رنز سے فتح

بھارتی اداکارہ اور پروڈیوسر ایشوریہ لکشمی کو ’انسٹاگرام‘ چھوڑنے کے بدلے میں کیا ملا؟

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے