راول ڈیم صفائی مہم، 200 سے زیادہ رضاکاروں کی شرکت، 2 ٹن کچرا اٹھا لیا

بدھ 22 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) نے جاز ورلڈ کے اشتراک سے راول ڈیم میں خصوصی صفائی مہم کا انعقاد کیا، جس میں 200 سے زائد رضاکاروں نے حصہ لیا اور ڈیم کے اطراف سے قریباً 2 ٹن ٹھوس کچرا جمع کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایات پر منعقد کی گئی اس مہم کا مقصد ماحولیات کا تحفظ، راول ڈیم کو آلودگی سے بچانا اور شہریوں میں صفائی سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔

صفائی مہم کی قیادت چیف آفیسر ایم سی آئی ڈاکٹر انعم نے کی، جبکہ جاز ورلڈ کے نمائندوں، سی ڈی اے، ایم سی آئی، مختلف غیر سرکاری تنظیموں، طلبہ اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد رضاکاروں نے بھرپور شرکت کی۔

مہم کے دوران رضاکاروں نے 80 تھیلوں میں کچرا جمع کیا اور راول ڈیم کے اطراف سے قریباً 2 ٹن ٹھوس فضلہ ہٹا کر علاقے کو صاف کیا۔

اس موقع پر چیف آفیسر ایم سی آئی ڈاکٹر انعم نے کہاکہ صفائی مہم کا مقصد نہ صرف راول ڈیم کو آلودگی سے محفوظ بنانا ہے بلکہ شہریوں میں ذمہ دارانہ انداز میں کچرا تلف کرنے کے حوالے سے شعور بھی بیدار کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سی ڈی اے اور ایم سی آئی حکومت پنجاب اور دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے راول ڈیم کو آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لیے جامع اور دیرپا اقدامات کر رہے ہیں، جن میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب بھی شامل ہے تاکہ آلودہ پانی کو ڈیم میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔

ڈاکٹر انعم نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ خصوصاً بھارہ کہو اور مری سے آنے والے نالوں میں کچرا پھینکنے سے گریز کریں، کیونکہ یہی نالے راول ڈیم کی آلودگی کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔

تقریب کے اختتام پر سی ڈی اے اور ایم سی آئی نے جاز ورلڈ اور تمام رضاکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیاکہ اسلام آباد کو مزید صاف، سرسبز اور صحت مند بنانے کے لیے سرکاری و نجی اداروں کے اشتراک سے ایسی ماحول دوست سرگرمیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی اے اور ایئر فرانس کا اشتراک، ایک ہی ٹکٹ پر یورپ کے 21 شہروں کا سفر ممکن

پاکستان میں مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ’آئی آر ایف پیس بلڈر فورم‘ اگست میں شروع ہوگا

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم انتقال کر گئے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا

آسٹریا حکومت کا بڑا فیصلہ، آڈولف ہٹلر کا گھر پولیس اسٹیشن میں تبدیل

ویڈیو

اسحاق ڈار کی فلپائن میں سری لنکا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

پاکستان نے ہاتھ کھڑے کردیے، ایران کو الٹی میٹم، کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج سے مودی پریشان، نواز شریف کی انوکھی خواہش

بھارت میں طلبا احتجاج نہیں، ہندتوا فاشسٹ سوچ کے خلاف بغاوت ہوئی ہے، سابق سینیٹر مشاہد حسین سید

کالم / تجزیہ

مزید عدالتیں یا بہتر انصاف؟

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ

کشمیر انتخابات: تصویر کا ایک رخ یہ بھی ہے