سیاست میں نہیں مگر تھانوں سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی کالز آرہی ہیں، شیریں مزاری

پیر 18 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ وہ اب سیاست میں نہیں لیکن اس کے باوجود مختلف تھانوں سے کالز آئی ہیں کہ میرے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر زیرگردش ایک ویڈیو میں شیریں مزاری کو ایک صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ انہوں نے اس حوالے سے جج کو آگاہ کیا ہے کہ ہم ہر حاضری پر پیش ہوتے ہیں، اس کے باوجود کل رات مختلف تھانوں سے فون کالز آئیں کہ آپ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے ہیں کیونکہ آپ عدالتوں میں حاضری نہیں لگا رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی چھوڑنے والی شیریں مزاری کون ہیں؟

شیریں مزاری نے کہا کہ میں نے جج کو بتایا کہ یہ نفسیاتی دہشتگردی ہے، پولیس ہمیں کیوں ہراساں کررہی ہے، عدالتوں میں حاضری کے باوجود پولیس کس طرح دھمکیاں دے سکتی ہے، وارنٹ گرفتاری کس بنیاد پر جاری ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نفسیاتی دہشتگردی کررہی ہے، کیس تو جعلی ہیں، جس طریقے سے ہراساں کیا جارہا ہے وہ ناقابل قبول ہے جس پر جج نے آرڈر بھی جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے گزشتہ برس 9 مئی واقعہ کے چند دن بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اپنے راستے جدا کر لیے تھے اور سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔ اس حوالے سے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا تھا کہ میرے بچے، والدہ اور میری صحت اب میری ترجیح ہے، اغوا اور رہائی کے دوران میری صحت پر اثر پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: شیریں مزاری اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد تیسری مرتبہ گرفتار

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے جب تیسری بار جیل لے کر گئے تو میری بیٹی بہت رو رہی تھی، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں آج سے پی ٹی آئی یا  کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں ہوں۔ یاد رہے کہ شیریں مزاری کو 9 مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا، راولپنڈی کی احتساب عدالت نے رواں برس مارچ میں انہیں ضمانت پر رہا کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی