بنوں: نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ، قبائلی ملک سمیت 4 افراد جاں بحق

منگل 19 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنوں میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں قبائلی ملک سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق، واقعہ سین تنگہ وڑیکی جانی خیل میں رونما ہوا ہے، نامعلوم مسلح افراد نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں: مسلح افراد کا پولیس چیک پوسٹ پر دھاوا، 7 اہلکار اغوا، ہتھیار اور دیگر سامان بھی لے اڑے

ذرائع کے مطابق، فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں ملک شودی خان، عجب خان، اجمل اور ایک خاتون شامل ہیں۔ فائرنگ کے واقعہ میں ایک خاتون اور بچے سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بنوں میں مسلح افراد نے پولیس چوکی سے 7 اہلکاروں کو اغوا کرلیا تھا۔ پولیس کے مطابق، مسلح ملزمان کی تعداد 30 سے 40 کے قریب تھی، جو ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے تمام ہتھیار اور دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی