پرتگال کے نئے سولیڈیریٹی گولڈن ویزا سے کون فائدہ اٹھا سکتا ہے؟

جمعرات 21 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یورپی ملک پرتگال نے ایک نیا ’سولیڈیریٹی گولڈن ویزا‘ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد عوامی مفاد کی خاطر سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق، پرتگال کی حکومت کی جانب سے اس منصوبے پر عمل درآمد کی حتمی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔ اس پروگرام کے تحت متمول غیرملکی افراد کو پرتگال میں سماجی منصوبوں میں کم از کم 250000 یورو کی سرمایہ کاری کرنے پر ملک میں رہائش کی اجازت دی جائے گی۔ ان فنڈز کو انفراسٹرکچر اور وسائل کی بہتری کے لیے خرچ کیا جائے گا تاکہ مخدوش حالات کا سامنا کرنے والے تارکین وطن کے انضمام میں مدد مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں: اسپین کے لیے شینگن ویزا کے حصول میں پاکستان کس نمبر پر ہے؟

لوئس مونٹی نیگرو کی انتظامیہ کے مطابق، اس اقدام کو سماجی سرمایہ کاری کے لیے نجی سرمایہ کو راغب کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے

سولیڈیریٹی ویزا روایتی گولڈن ویزا سے کیسے مختلف ہے؟

روایتی گولڈن ویزا پروگرام رئیل اسٹیٹ، ثقافتی پیداوار یا ملازمتوں کی تخلیق کے لیے سرمایہ کاری کرنے والے امیر غیر ملکیوں کو رہائش کی اجازت دیتا ہے۔ پرتگال میں ہاؤسنگ کے بحران کے بعد رئیل اسٹیٹ کے آپشن کو اس فہرست سے نکال دیا گیا تھا، جس کے بعد حکومت نے سماجی سرمایہ کاری، ثقافتی فنڈنگ اور سائنسی تحقیق سمیت متبادل شعبوں پر توجہ مرکوز کی وسیع تر سماجی اہداف حاصل کیے جاسکیں۔

نئے گولڈن ویزا کے فوائد

سولیڈیریٹی گولڈن ویزا پرتگال اور اس ملک میں رہائش اختیار کرنے کے خوہشمند درخواست دہندگان دونوں کے مفاد کو مدنظر رکھ کر شروع کیا جارہا ہے۔ یہ ویزا سرمایہ کاروں کو یورپی یونین اور شینگن کے علاقوں میں رہائش اور نقل و حرکت کی آزادی دیتا ہے۔ مزید برآں، ویزا گائیڈ پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق، پرتگال کا پاسپورٹ دنیا کے مضبوط ترین پاسپورٹس میں سے ایک ہے، جو 105 ممالک تک بغیر ویزا رسائی اور 43 ممالک کے پاسپورٹ کے بغیر سفر کی اجازت دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیلجیئم میں غیر یورپی شہریوں کے لیے نئے ورک پرمٹ قوانین کیا ہیں؟

واضح رہے کہ پرتگال حکومت کا یہ منصوبہ مائیگریشن کے لیے تشکیل کردہ ایکشن پلان کا حصہ ہے جس کا پرتگال کے وزیر صدارت، انتونیو لیٹاؤ امارو نے رواں برس جون میں اعلان کیا تھا۔ اس منصوبے کا مقصد مائیگریشن اور انضمام کی پالیسیوں کو جدید اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ سولیڈیریٹی ویزے کی مدد سے حاصل ہونے والی سرمایہ کاری ملک کے سماجی اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!