اداکار سعود کی نورا فتیحی سے ملاقات، اہلیہ نے ویڈیو کیوں وائرل کی؟

منگل 26 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حال ہی میں پاکستانی اداکار سعود اور بالی ووڈ ماڈل و اداکارہ نورا فتیحی کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے چرچے دور دور تک پھیلے۔ تاہم اداکار سعود نے اس حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے اصلی کہانی بیان کردی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل ملاقات کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ کسی نے ان کی نورا فتیحی سے ملاقات کی ویڈیو چوری چھپے بنا کر ان کی اہلیہ جویریہ کو بھیجی جسے انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور وہ وائرل ہوگئی۔

کچھ روز قبل اداکار سعود قاسمی نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئے جس میں میزبان نے اداکار سےسوال کیا کہ نورا فتیحی کے ساتھ ویڈیو دیکھنے کے بعد جویریہ نے آپ کو فون کرکے کیا کہا تھا؟ جس پر سعود کا کہنا تھا کہ ان کے چھوٹے بھائی کی لیگ کا میچ تھا، جس میں نورا فتیحی اور میکا سنگھ سمیت دیگر مشہور شخصیات شریک تھیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی نورا فتیحی سے ملاقات وہیں ہوئی تھی، اور کسی نے ملاقات کی ویڈیو بنا کر ازراہِ مذاق جویریہ کو بھیج دی جس کو خود انہوں نے سوشل میڈیو پر پوسٹ کیا، ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو انہوں نے خود نہیں بنوائی بلکہ کسی اور نے بنائی تھی اور ان کا رخ نورا کی طرف بھی نہیں تھا یہ سب کچھ اتفاقی تھا۔

واضح رہے کہ سعود اور نورا فتیحی کے درمیان مختصر ملاقات کی ویڈیو گزشتہ ماہ اکتوبر میں وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو میں سعود اور نورا فتیحی کو ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے اور تقریب میں ایک ساتھ بیٹھا ہوا بھی دیکھا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، اہم قومی و علاقائی امور زیر بحث

پیپلز پارٹی پر سودے بازی کے الزامات بے بنیاد، بجٹ بغیر آئینی ترمیم کے منظور ہوگا، عبدالقادر پٹیل

سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کے لیے بڑا بینچ ضروری نہیں، وفاقی آئینی عدالت

سعودی عرب میں نایاب ریم غزال کی جنگلی ماحول میں افزائشِ نسل دوبارہ شروع

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا بھر میں تسلیم، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، رانا قاسم نون

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ