پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرین سرکاری اسلحہ سے لیس، سی سی ٹی وی فوٹیج میں اہم انکشافات

منگل 26 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پُرتشدد احتجاجی مظاہرین کی ایکسپریس وے اسلام آباد پر آنسو گیس فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق پی ٹی آئی تربیت یافتہ احتجاجی مظاہرین کی جانب سے آنسو گیس کے شیل فائر کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بشریٰ بی بی سارے فساد کی جڑ، پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، حکومت کا اعلان

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرین کے پاس سرکاری اور جدید اسلحہ کی فراہمی پریشان کن ہے، اس سے قبل بھی کارکنان کی پُرتشدد واقعات میں متعدد ویڈیوز منظر عام پر آچکی ہیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح ہے کہ یہ کوئی عام لوگ نہیں بلکہ تربیت یافتہ لوگ ہیں جو بڑی مہارت سے جدید اسلحہ اور آنسو گیس کے شیل فائر کررہے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہاکہ ان مسلح جتھوں کو پُرتشدد حملوں کے لیے لایا گیا ہے، عام آدمی اتنی مہارت سے یہ جدید اسلحہ اور شیل فائر نہیں کرسکتا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس کا مطلب واضح ہے کہ یہ جتھے ایک منظم حکمت عملی کے تحت لائے گئے ہیں، جن کا مقصد اپنے سیکیورٹی اداروں پر حملہ آور ہوکر لا اینڈ آرڈر کی صورت حال میں بگاڑ پیدا کرنا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سب سے پریشان کن بات یہ ہے کہ یہ اسلحہ تو صرف سرکاری طور پر استعمال ہوتا ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے استعمال میں ہوتا ہے، ایک عام آدمی کے ہاتھ میں اس اسلحہ کی فراہمی کس نے کی؟ یہاں بہت سے سوالات جنم لیتے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہاکہ کیا خیبرپختونخوا کی حکومت اپنے سرکاری وسائل کا استعمال ان پرتشدد کارروائیوں کے ذریعے وفاق پر حملہ آور ہونے کے لیے استعمال کررہی ہے؟ یہ سرکاری اور جدید اسلحہ اپنے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف استعمال کرنا انتہائی پریشان کن ہے۔

ذرائع نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر کل سے کئی بار پرتشدد حملے کیے جا چکے ہیں، ان حملوں میں رینجرز کے جوانوں کی شہادتیں ہوئیں اور پولیس کے جوان شہید اور زخمی بھی ہوئے، جبکہ سرکاری املاک کو نقصان بھی پہنچایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے سوال کیاکہ یہ سرکاری اسلحہ کس کی ایما پر لایا گیا؟ کس نے سہولت کاری کی اور یہ تمام تر اسلحہ یہاں لا کر ریاست کے خلاف شر انگیزی کس کے کہنے پر کی جا رہی ہے؟

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کا مارچ ڈی چوک پہنچتے ہی بیرسٹر گوہر کا عمران خان کی رہائی سے متعلق بڑا اعلان

سیکیورٹی ذرائع نے کہاکہ ریاست ان عناصر کی نشاندہی کررہی ہے اور شر پسند عناصر کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں